تناؤ کا ماحول چل رہا ہے جو جمہوریت کیلئے اچھا نہیں ، خطرے کی گھنٹیاں بج سکتی ہیں: خواجہ آصف بھی بول پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکہ کو ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں پہنچتا . 75سال میں امریکہ نے یہاں دخل اندازی کی اس کے نتائج ہم دہشتگردی کی صورت میں بھگت رہے ہیں ، امریکہ میں یہ سال الیکشن کا ہے ایوان نمائندگان کو اس سال مال سمیٹنا ہے، یہ فنڈنگ لینے کیلئے مختلف لابیوں کو خوش کرنے کیلئے ایسے ایشوز اٹھاتے ہیں .

تناؤ کا ماحول چل رہا ہے جو جمہوریت کیلئے اچھا نہیں ، خطرے کی گھنٹیاں بج سکتی ہیں .

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا .

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی خود امریکہ کی چیپٹر ہے، غزہ میں ہونے والی سازش کا پی ٹی آئی بھی حصہ ہے، کون لوگ ہیں جو چین کو پاکستان میں نہیں آنے دینا چاہتے ، جب ہماری حکومت آئی تو پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھا تھا تاکہ پاکستان میں معاشی استحکام نہیں آئے،پی ٹی آئی آج امریکہ سے محبت کا اظہار کررہی ہے انہیں تھوڑی سی بھی شرم نہیں آتی، تحریک انصاف بار بار کہہ رہی ہے ہم نے فوج سے بات کرنی ہے،بانی پی ٹی آئی کے کیسز عدالتوں میں ہیں انہیں رہا عدالتوں نے کرنا ہے پارلیمنٹ میں شدید تناؤ کا ماحول چل رہا ہے جو جمہوریت کیلئے اچھا نہیں ہے، خطرے کی گھنٹیاں بج سکتی ہیں کہ کہیں سب کچھ نہ لپٹ جائے .

. .

متعلقہ خبریں