تناؤ کا ماحول چل رہا ہے جو جمہوریت کیلئے اچھا نہیں ، خطرے کی گھنٹیاں بج سکتی ہیں: خواجہ آصف بھی بول پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکہ کو ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں پہنچتا۔75سال میں امریکہ نے یہاں دخل اندازی کی اس کے نتائج ہم دہشتگردی کی صورت میں بھگت رہے ہیں ، امریکہ میں یہ سال الیکشن کا ہے ایوان نمائندگان کو اس سال مال سمیٹنا ہے، یہ فنڈنگ لینے کیلئے مختلف لابیوں کو خوش کرنے کیلئے ایسے ایشوز اٹھاتے ہیں۔تناؤ کا ماحول چل رہا ہے جو جمہوریت کیلئے اچھا نہیں ، خطرے کی گھنٹیاں بج سکتی ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی خود امریکہ کی چیپٹر ہے، غزہ میں ہونے والی سازش کا پی ٹی آئی بھی حصہ ہے، کون لوگ ہیں جو چین کو پاکستان میں نہیں آنے دینا چاہتے ، جب ہماری حکومت آئی تو پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھا تھا تاکہ پاکستان میں معاشی استحکام نہیں آئے،پی ٹی آئی آج امریکہ سے محبت کا اظہار کررہی ہے انہیں تھوڑی سی بھی شرم نہیں آتی، تحریک انصاف بار بار کہہ رہی ہے ہم نے فوج سے بات کرنی ہے،بانی پی ٹی آئی کے کیسز عدالتوں میں ہیں انہیں رہا عدالتوں نے کرنا ہے پارلیمنٹ میں شدید تناؤ کا ماحول چل رہا ہے جو جمہوریت کیلئے اچھا نہیں ہے، خطرے کی گھنٹیاں بج سکتی ہیں کہ کہیں سب کچھ نہ لپٹ جائے ۔

Recent Posts

جڑانوالہ میں بیٹوں نے غیرت کے نام پر باپ کو قتل کرکے لاش اپنے کوارٹر میں دفنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ کے چک 236 میں سفاک بیٹوں نے…

8 mins ago

صدر آصف زرداری نے فنانس ترمیمی بل 2024 کی توثیق کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس ترمیمی بل 2024 کی…

13 mins ago

بھارت نے ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم بھی حاصل کی، دوسری ٹیموں پر بھی ڈالرز کی بارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے فائنل میں سنسنی…

18 mins ago

کوہ سلیمان رینج میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ، کئی گاڑیاں پھنس گئیں، ہلاکتیں

ڈیرہ غازی خان (قدرت روزنامہ) مشرقی بلوچستان کے کوہ سلیمان رینج میں موسلادھار بارش کے…

26 mins ago

دنیا بھر میں غیر جانبدارانہ نظام انصاف کو خطرات لاحق ہیں،رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جج اور وکلا کی آزادی کے تحفظ کے حوالے سے اقوام متحدہ…

26 mins ago

بھارتی ٹیم کو ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر کتنے کروڑ کی انعامی رقم ملی؟

بارباڈوس(قدرت روزنامہ)آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا ٹائٹل دوسری بار جیتنے والی بھارتی ٹیم نے…

29 mins ago