متحدہ عرب امارات میں گرمی کی شدید لہر، پارہ 50 سے اوپر چلا گیا

دبئی (قدرت روزنامہ )کئی ممالک کی طرح متحدہ عرب امارات بھی شدید گرم موسم کی لپیٹ میں ہے۔
خلیجی میڈیا کے مطابق ابوظہبی میں کئی مقامات پر رواں ہفتے کے دوران درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ابوظہبی میں پیر کو درجہ حرارت 50.6 اور منگل کو دوپہر 2 بجے درجہ حرارت 50.3 اور ریکارڈ کیا گیا۔خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں گزشتہ کئی دنوں سے گرمی کی لہر برقرار ہے، اس دوران درجہ حرارت 49 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا جارہا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں موسم گرما کا سب سے شدید دورانیہ عام طور پر جولائی کے وسط سے شروع ہو کر اگست کے آخر تک جاری رہتا ہے۔متحدہ عرب امارات میں گرمی کی شدید لہر کے باعث ڈاکٹرز نے شہریوں سے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ پانی پینے کا کہا گیا ہے، دن کے اوقات میں غیر ضروری باہر نکلنے سے بھی منع کیا جارہا ہے۔

Recent Posts

جائیداد کا تنازع، ماں بیٹی کو دیوار میں زندہ چنوا دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حیدرآباد میں گھریلو تنازعے پر 2 خواتین کو کمرے میں بند کرکے…

5 mins ago

افواہیں، پروپیگنڈا اور جھوٹی خبریں کیوں مقبول ہوتی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ افواہوں، پروپیگنڈے اور جھوٹی خبروں کی…

12 mins ago

موت کو چھو کر ’ٹک‘ سے واپس آنے والا کھیل کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موت اور اس جُڑی چیزیں جیسے کفن، قبر اور تابوت وغیرہ اپنے…

19 mins ago

موسم برسات کی آمد سے ڈینگی کا خطرہ، الرٹ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد انتظامیہ نے متعلقہ اداروں اور شہریوں کے لیے الرٹ جاری…

26 mins ago

ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کا اختتام: کس کو کیا اور کتناانعام ملا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے پورے ایونٹ میں ناقابل…

33 mins ago

بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی 20ورلڈ کپ میں کامیابی کی وجہ بتادی

برج ٹاؤن(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ ہم نے…

40 mins ago