ہم امریکی قرارداد کے جواب میں قرارداد لائیں گے، وزیر خارجہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے جواب میں قرارداد لانے کا اعلان کردیا۔اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں خارجہ پالیسی اور پاکستانی الیکشنز سے متعلق امریکی قرارداد پر بات ہوئی۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد پر دفتر خارجہ نے اپنا مؤثر رد عمل دیا، ہم امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے جواب میں قرارداد لائیں گے، قرارداد کا مسودہ تیار ہے، ہم نے امریکی قرارداد کا نوٹس لیا اس کا جواب ضرور دیں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے آئینی ترمیم کے لیے اپوزیشن کو اشتراک کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ڈالنے سے متعلق میں حاضر ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی کانگریس نے پاکستان کے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں مداخلت اور بے ضابطگیوں کی شکایتوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرنے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کی ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایوان نمائندگان کی قرارداد پاکستان کی سیاسی صورتحال کی ادھوری سمجھ کا نتیجہ ہے۔

Recent Posts

میانوالی میں اپوزیشن لیڈر کے گھر پولیس کا چھاپہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)میانوالی پولیس نے اسلام آباد پولیس کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر کے گھر چھاپہ…

1 min ago

پہلی بار انٹرنیشنل پاور لفٹنگ مقابلے میں تین بہنیں پاکستان کی نمائندگی کریں گی،جنوبی افریقہ روانہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پہلی بار انٹرنیشنل پاور لفٹنگ مقابلے میں تین بہنیں پاکستان کی نمائندگی کریں…

7 mins ago

کراچی میں آج رات بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) بحیرہ عرب سے مون سون ہواؤں کا سلسلہ سندھ میں داخل ہوگیا جس…

12 mins ago

20کلو آٹے کا تھیلا 400روپے مہنگا

پشاور(قدرت روزنامہ)مہنگائی کے ستائے عوام کی مشکلات پھر بڑھ گئیں 20کلو آٹے کا تھیلا مہنگا…

21 mins ago

سارہ خان کو بیٹی کی تصویر شیئر کرنے پر کڑی تنقید کا سامنا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل سارہ خان کو اپنی بیٹی…

35 mins ago

مالی مدد کی اپیل، اکشے کمار نے معروف گلوکارہ کو 25 لاکھ بجھوا دیے

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اسٹار اکشمے کمار نے بھارت کی معروف پنجابی گلوکارہ کی 25…

1 hour ago