15ارکان کی علیحدگی پر جام کی حکومت آئینی جواز کھو چکی ہے، ظہور بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ناراض رکن اور کابینہ سے الگ ہونے والے صوبائی وزیر میر ظہوراحمد بلیدی نے کہاہے کہ 15ارکان کی علیحدگی پر جام کمال کی حکومت آئینی جواز کھوچکی،بی اے پی متحد ہیں آج ہونے والے مشترکہ اجلاس میں اہم اور حتمی فیصلہ کیاجائے گا،عمران خان قومی اسمبلی سے اعتماد کاووٹ لے سکتے ہیں توپھر جام کمال کو بھی صوبائی اسمبلی سے اعتماد کاووٹ لیناچاہیے . ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا .

ظہور احمدبلیدی نے کہا کہ 40حکومتی ممبران میں سے پندرہ اراکین اسمبلی، وزرا ء اور مشیروں کی جانب سے بیڈ گورننس کی بنیاد پر حکومت سے راہیں الگ کرنے کے بعد جام کمال کی حکومت آئینی جواز کھو چکی ہے . انہوں نے کہاکہ جب وزیراعظم عمران خان سینیٹ میں اپنے امیدوار کی سید یوسف رضا گیلانی کے ذریعے ہار پر قومی اسمبلی سے اعتماد کاووٹ لے سکتے ہیں تو پھر جام صاحب کو بھی بہت سے استعفوں کے بعد اعتماد کاووٹ لینا چاہیے،انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی متحد ہیں اور صوبے میں جاری غیر یقینی سیاسی صورتحال سے متعلق آج تمام ممبران ایک اہم اور حتمی فیصلہ کرنے کیلئے مشترکہ اجلاس منعقد کرینگے . خدارا بلوچستان پررحم اور جمہوری قدروں کی پاسداری کی جائے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے غریب عوام کو زیادہ اہمیت حاصل ہے . . .

متعلقہ خبریں