لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائی کورٹ نے رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کے بھائی کی عدم بازیابی پر آئی جی پنجاب کو طلب کرلیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے شہباز گل کے بھائی غلام شبیر کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے پولیس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب اور آئی جی پنجاب کو کل طلب کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑی تو وزیراعلٰی پنجاب کو بھی طلب کیا جائے گا۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شہباز گل کے بھائی غلام شبیر کو اسلام آباد جاتے ہوئے پولیس نے حراست میں لیا۔ عدالتی حکم کے باوجود مغوی کو بازیاب کروا کے پیش نہیں کیا گیا۔
جسٹس امجد رفیق نے مغوی کو پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کل مغوی کو اور تفصیلی رپورٹ رپورٹ پیش کریں۔ ضرورت پڑی تو وزیر اعلی مریم نواز کو بھی طلب کیا جائیگا۔ جبری گمشدگیاں آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق کے خلاف ہیں۔ پنجاب حکومت اس حوالے سے اپنا پالیسی بیان دے۔ یہ کیا طریقہ ہے کہ کیسز سے ضمانت ملے تو اسے اٹھا لو۔
ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…
اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…
شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی،…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والاجلسہ منسوخ…
پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…