الیکشن کمیشن کو کسی پارٹی کو انتخابات سے باہر کرنے کا اختیار نہیں، جسٹس اطہر


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن کو اختیار نہیں کہ کسی پارٹی کو انتخابات سے باہر کرے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سربراہی میں فل کورٹ نے کیس کی سماعت کی۔
جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو انتخابات سے الگ کر دیا تھا، سپریم کورٹ اگر کہے کہ الیکشن کمیشن نے فیصلے کی غلط تشریح کی تو کیا اثرات ہوں گے؟
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کیا ایسا مانا جائے کہ تحریک انصاف کو انتخابات سے باہر کیا گیا کیونکہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کی؟ بینچ تو کہہ رہا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کی۔
جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ ایک امیدوار کی بات نہیں، تحریک انصاف کی بات ہو رہی جو قومی جماعت ہے، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو کہا کہ آپ کو نشان نہیں ملے گا، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا لیکن ایسا نہیں کہا کہ تحریک انصاف کو انتخابات سے باہر کر دیں۔
جسٹس منیب نے کہا کہ سپریم کورٹ کو تحریک انصاف کو انتخابات سے باہر کرنا مقصد ہرگز نہیں تھا، بلے کے نشان کے فیصلے کے ساتھ سپریم کورٹ کھڑی ہوتی لیکن تحریک انصاف کو انتخابات سے باہر کرنا مقصد نہیں تھا۔ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت پیر ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کر دی۔

Recent Posts

موسم برسات کی آمد سے ڈینگی کا خطرہ، الرٹ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد انتظامیہ نے متعلقہ اداروں اور شہریوں کے لیے الرٹ جاری…

1 min ago

ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کا اختتام: کس کو کیا اور کتناانعام ملا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے پورے ایونٹ میں ناقابل…

9 mins ago

بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹی 20ورلڈ کپ میں کامیابی کی وجہ بتادی

برج ٹاؤن(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ ہم نے…

15 mins ago

ہم نے اپوزیشن کو ٹریلر دکھایا ابھی فلم باقی ہے،عزت دیں گے تو عزت ملے گی: عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے آج پنجاب اسمبلی میں اراکین اسمبلی…

37 mins ago

ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کے بعد جنوبی افریقہ کے کپتان کا بیان سامنے آگیا

برج ٹاؤن(قدرت روزنامہ)جنوبی افریقہ کے کپتان مارکرم کا کہنا ہےکہ بھارت کی جانب سے دیا…

47 mins ago

وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر افسران متحرک، کمشنر ، ڈی جی ایل ڈی، ایم ڈی واسا کے شہر بھر کے دورے

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر واسا لاہور شہر بھرمیں متحرک…

56 mins ago