قومی اسمبلی میں مطالبات زر کی منظوری کا عمل مکمل، بجٹ کل منظور ہوگا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں مطالبات زر کی منظوری کا عمل مکمل کر لیا گیا جبکہ ایوان میں وفاقی بجٹ اور فنانس بل کل منظور کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق اسیپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت آج بھی بجٹ سے متعلق اجلاس جاری رہا، جس میں 40 وزارتوں، ڈویژنز اور اداروں کے 8883 ارب روپے سے زائد مالیت کے 133 مطالبات زر منظور کیے گئے۔
اپوزیشن کی جانب سے سات وزارتوں اور ڈویژنوں کے مطالبات زر کی تمام تحاریک و تجاویز کو مسترد کردیا گیا جبکہ قانون و انصاف ڈویژن کے 15 ارب 62 کروڑ روپے سے زائد کے تین مطالبات زر منظور ہوئے۔ قومی اسمبلی نے دو روز کے دوران 6165 ارب روپے سے زائد کے 103 مطالبات زر کٹوتی کی تحاریک کے بغیر منظور کیے جبکہ سات وزارتوں و ڈویثنز کے 2860 ارب روپے سے زائد کے 30 مطالبات زر پر کٹوتی کی تحاریک مسترد کی گئیں۔
قومی اسمبلی نے خارجہ امور ڈویژن کے 51 ارب 86 کروڑ روپے سے زائد کے دو مطالبات زر پر اپوزیشن کی کٹوتی کی 27 تحاریک، وزارت داخلہ کے 56 ارب 63 کروڑ 73 لاکھ روپے سے زائد کے پانچ مطالبات زر پر کٹوتی کی 107 تحاریک مسترد کیں۔
اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کے لیے 20 ارب 41 کروڑ روپے، نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم اتھارٹی کے لیے ایک ارب روپے سے زائد کا مطالبہ زر منظور کیا گیا۔ غذائی تحفظ ڈویژن کے دو مطالبات زر پر اپوزیشن کی 46 کٹوتی کی تحاریک مسترد کرتے ہوئے ایوان نے 21 ارب 19 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مطالبات منظور کیے۔
وزارت دفاع کے 2149 ارب 82 کروڑ روپے، انٹیلیجنس بیورو کیلئے 18 ارب 32 کروڑ روپے، دفاعی پیداوار ڈویژن کے 4 ارب 87 کروڑ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام 598 ارب 71 کروڑ روپے، آبی وسائل ڈویژن کے 263 ارب 48 کروڑ روپے، اقتصادی امور ڈویژن کے 30 ارب 68 کروڑ روپے، وفاقی تعلیم ڈویژن کے 198 ارب 55 کروڑ 26 لاکھ روپے سے زائد کے مطالبات زر منظور کیے گئے۔
وزارت قومی صحت کے 54 ارب 86 کروڑ روپے، ریلوے ڈویژن کے 109 ارب 43 کروڑ روپے، اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں کے لیے ایک ارب 36 کروڑ روپے، ہوا بازی ڈویژن کے 26 ارب 17 کروڑ، موسمیاتی تبدیلی کے 7 ارب 26 کروڑ سے زائد کے مطالبات زر منظور کیے گئے۔ وزارت تجارت کے 22 ارب 73 کروڑ، مواصلات ڈویژن کے 65 ارب 31 کروڑ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈویژن کے 69 ارب 5 کروڑ، ہاؤسنگ و تعمیرات ڈویژن کے 36 ارب 74 کروڑ روپے سے زائد کے مطالبات زر منظور کیے گئے۔
اطلاعات و نشریات ڈویژن کے 17 ارب 91 کروڑ، بحری امور ڈویژن کے 7 ارب 45 کروڑ، انسداد منشیات ڈویژن کے 7 ارب 77 کروڑ، منصوبہ بندی اور ترقی ڈویژن کے 73 ارب 45 کروڑ روپے سے زائد کے مطالبات زر منظور کیے گئے۔ مطالبات زر منظور ہونے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے، جس کے بعد قومی اسمبلی میں کل وفاقی بجٹ اور فنانس بل کی منظوری دے جائے گی۔

Recent Posts

ہم نے اپوزیشن کو ٹریلر دکھایا ابھی فلم باقی ہے،عزت دیں گے تو عزت ملے گی: عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے آج پنجاب اسمبلی میں اراکین اسمبلی…

14 mins ago

ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کے بعد جنوبی افریقہ کے کپتان کا بیان سامنے آگیا

برج ٹاؤن(قدرت روزنامہ)جنوبی افریقہ کے کپتان مارکرم کا کہنا ہےکہ بھارت کی جانب سے دیا…

24 mins ago

وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر افسران متحرک، کمشنر ، ڈی جی ایل ڈی، ایم ڈی واسا کے شہر بھر کے دورے

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر واسا لاہور شہر بھرمیں متحرک…

32 mins ago

بھارتی باؤلر جسپریت بمراہ کو بہترین بولنگ کرانے پر پلیئر آف دی سیریز قرار دیدیا گیا

برج ٹاون(قدرت روزنامہ)بھارتی باؤلر جسپریت بمراہ کو بہترین بولنگ کرانے پر پلیئر آف دی سیریز…

35 mins ago

یہ میرا آخری ٹی 20ورلڈکپ تھا،ویرات کوہلی

برج ٹاؤن(قدرت روزنامہ)آئی سی سی ٹی20ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم بھارت کے کھلاڑی ویرات کوہلی…

47 mins ago

ٹی20 ورلڈ کپ2024: بھارت جنوبی افریقہ کو شکست دے کردوسری بار عالمی چیمپیئن بن گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں بھارت نے…

57 mins ago