قومی ٹیم کے سینیئر منیجر وہاب ریاض نے ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کی رپورٹ جمع کرادی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کےسینیئر منیجر وہاب ریاض نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر رپورٹ پی سی بی کو جمع کرا دی۔

جیو نیوز کے مطابق وہاب ریاض نے رپورٹ میں ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجوہات بتائیں۔ تفصیلی رپورٹ وہاب ریاض نے ڈائریکٹر عثمان واہلہ کو جمع کرائی، منیجر منصور رانا کی بھی رپورٹ اس کے ساتھ شامل ہے۔ وہاب ریاض کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قومی ٹیم نے اسکل فل کرکٹ نہیں کھیلی ، کھلاڑیوں کو اپنی مہارت کے مطابق کھیلنا چاہیے تھا ، کھلاڑیوں میں کو آرڈینیشن اور پلان پر عمل درآمد کا فقدان نظر آیا،کھلاڑیوں کو ایک کوآرڈینیشن اور جذبے کے ساتھ کھیلنا چاہیے تھا، بھارت کے خلاف میچ میں جیت کے ارادے کو نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔وہاب ریاض نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑیوں کے کیمپ زیادہ سے زیادہ لگنے چاہیے تھے اور کرکٹرز کے زیادہ سے زیادہ ٹورز کا اہتمام ہونا چاہیے، کرکٹرز کو ڈومیسٹک کرکٹ میں ایک ساتھ زیادہ حصہ لینا ہوگا، اسکلز اور فٹنس کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

Recent Posts

بھارت نے ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم بھی حاصل کی، دوسری ٹیموں پر بھی ڈالرز کی بارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے فائنل میں سنسنی…

1 min ago

کوہ سلیمان رینج میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ، کئی گاڑیاں پھنس گئیں، ہلاکتیں

ڈیرہ غازی خان (قدرت روزنامہ) مشرقی بلوچستان کے کوہ سلیمان رینج میں موسلادھار بارش کے…

8 mins ago

دنیا بھر میں غیر جانبدارانہ نظام انصاف کو خطرات لاحق ہیں،رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جج اور وکلا کی آزادی کے تحفظ کے حوالے سے اقوام متحدہ…

9 mins ago

بھارتی ٹیم کو ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر کتنے کروڑ کی انعامی رقم ملی؟

بارباڈوس(قدرت روزنامہ)آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا ٹائٹل دوسری بار جیتنے والی بھارتی ٹیم نے…

11 mins ago

ورلڈکپ جیتنے کے بعد کوہلی کی فیملی کو ویڈیو کال، دلچسپ انداز سوشل میڈیا پر وائرل

بارباڈوس(قدرت روزنامہ)ٹی20 ورلڈکپ فائنل جیتنے کے بعد ویرات کوہلی کی میدان پر فیملی کیساتھ دلچسپ…

16 mins ago

کیا ٹیکسز سے بھرپور بجٹ کا نشانہ متوسط طبقہ ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھاری ٹیکسز سے بھرپور پارلیمنٹ سے منظور ہونے والا آئندہ مالی سال…

19 mins ago