ذمہ دار ریاست کے بجائے وقتی اشتعال اور عجلت میں فیصلے کیے جا رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان کا بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد جب لوگ واپس جاتے ہیں تو ان کے گھر نہیں ہوتے، ماضی کے آپریشن میں قبائلی عوام کی عزت نفس اور معاش کا قتل کیا گیا .

پشاور میں جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ذمہ دار ریاست کے بجائے وقتی اشتعال اور عجلت میں فیصلے کیے جا رہے ہیں .

فضل الرحمان نے کہا کہ کیا ہم افغانستان کو مستحکم کرنے کے بجائے غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں؟ پاکستان اور افغانستان کے عوام کی امیدوں کو خاکستر کیا جا رہا ہے، مسلح تنظیموں کو پُرامن راستہ دینے پر اتفاق رائے ہوا تھا یہ سب کیوں ختم کیا گیا؟سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہم قرارداد مقاصد کے مطابق پاکستان کو امارت اسلامی بنانا چاہتے ہیں، آئین یہی کہتا ہے، ماضی کے آپریشنز کی روایات ناکامی کے سوا کچھ نہیں ہیں .

. .

متعلقہ خبریں