کراچی (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے،جس کے پیش نظر رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی میئر کراچی نے متوقع بارشوں تک ڈیوٹی پر تعینات تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دیں، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف انڈر پاسز اور شاہراہوں پر واٹر کارپوریشن کو مشینری نصب کرنے کی ہدایات دے دی ہیں، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے عملے کو بھی ضروری اقدامات کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ ڈپٹی میئر کراچی کا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ٹاؤن چیئرمین بارشوں میں عوام کی خدمت میں پیش پیش رہیں گے، اس وقت صورتحال کنٹرول میں ہے شہر کے کسی مقام پر بارش کا پانی کھڑا نہیں ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے راولپنڈی سے مری تک ٹورسٹ گلاس ٹرین منصوبے کی منظور دے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حافظ آباد میں پولیس اہلکاروں کے ایک گھر پر چھاپے کے دوران…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے مشرقی حصے میں 5 روز سے جاری شدید بارشوں کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیس کے باہر پی…