بلوچستان کی دھاندلی زدہ حکومت کے ارکان وزارتوں کیلئے لڑ رہے ہیں، سینیٹر طاہر بزنجو

دالبندین(قدرت روزنامہ) سینیٹ میں نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کی دھاندلی زدہ حکومت کے ارکان وزارتوں کے لیے لڑ رہے ہیں، افغانستان کی صورتحال خوفناک ہے اس سلسلے میں فیصلوں کا اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو سرکٹ ہاؤس دالبندین میں نیشنل پارٹی کی جانب سے منعقدہ ورکرز کانفرنس کے موقع پر مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر طاہر بزنجو نے مقامی صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ موجودہ حکومت کو دھاندلی کی پیداوار سمجھتے ہیں اسی لیے یہ اب آپس میں وزارتوں کے لیے لڑ رہے ہیں حالانکہ وزیر اعلی جام کمال نے تو غیرمنتخب لوگوں کو بھی فنڈز دیئے۔انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن کے کردار کو بھی مایوس قرار دیتے ہوئے ان کے سیاسی وجود پر سوال اٹھایا. ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال خوفناک ہے اس سلسلے میں برطانیہ سمیت دیگر یورپی ممالک نے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس منعقد کیے لیکن پاکستان کی پارلیمنٹ کو لاتعلق رکھا گیاجب ان سے امریکی انخلا سے قبل پارلیمنٹ کی ان کیمرہ اجلاس کے متعلق پوچھا گیا تو سینیٹر طاہر بزنجو کا کہنا تھا کہ وہ خود اس میں موجود تھے وہاں عسکری قیادت نے سطحی بریفنگ دی حالانکہ ہونا یہ چاہیے ایسے معاملات پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان کو اعتماد میں لے کر ایک متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے جو نہیں کیا گیا لہذا اب بھی اگر ماضی کی غلطیوں کا ازالہ نہیں کیا گیا تو نتائج خراب ہی نکلیں گے۔اس موقع پر نینشل پارٹی کے سینیٹر کہدہ اکرم دشتی، مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر اسحاق بلوچ، صوبائی صدر عبدالخالق بلوچ، صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ، سابق ایم پی اے یاسمین لہڑی، ریجنل سیکرٹری فاروق بلوچ، مرکزی رہنما مختار چھلگری سمیت نینشل پارٹی کے مقامی رہنما بھی موجود تھے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

1 hour ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

1 hour ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

1 hour ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

2 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

2 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

3 hours ago