عثمان وزیر نے حکومتی سپورٹ کے بغیر ہی اپنی مسلسل 13ویں فائٹ جیت لی

بنکاک(قدرت روزنامہ)پاکستان کے انٹرنیشنل باکسر عثمان وزیر نے اپنی 13ویں انٹرنیشل فائٹ جیت لی۔بنکاک تھائی لینڈ میں کھیلی گئی اس فائٹ میں اس بار عثمان وزیر کا مقابلہ تھائی حریف سے تھا۔ پاکستانی باکسر نے تھائی باکسر کو تیسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔
واضح رہے کہ عثمان وزیر اپنی تمام 13 انٹرنیشنل فائٹس جیت کر اب تک ناقابل شکست ہیں۔ وہ ورلڈ یوتھ ٹائٹل، ایشین ٹائٹل اور مڈل ایسٹ ٹائٹل جیت چکے ہیں۔عثمان وزیر کا کہنا تھا کہ ایشین ٹائٹل، مڈل ایسٹ اور ورلڈ یوتھ ٹائٹل بھی جیت کر پاکستان اور گلگت بلتستان کا نام روشن کیا۔ آج تک کوئی پاکستانی باکسر یہ ٹائٹل نہیں جیت سکا۔انہوں نے کہا کہ مجھے 13ویں فائٹ میں اپنے ورلڈ یوتھ ٹائٹل کا دفاع کرنا تھا۔ فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے میں ٹائٹل فائٹ کی فیس جمع نہیں کروا سکا۔

عثمان وزیر نے یہ بھی کہا کہ فائٹ جیتنے کی خوشی ہے لیکن وعدہ کے باوجود حکومت کی سپورٹ نہ ملنے کا افسوس بھی ہے۔پاکستانی باکسر کا کہنا تھا کہ حکومتی سپورٹ نا ملنے کی وجہ سے میرا ورلڈ یوتھ ٹائٹل بغیر لڑے واپس لے لیا گیا۔ 9 سال کی مسلسل محنت اور اپنی مدد آپ کے تحت یہ ٹائٹل پاکستان کےلیے جیتا تھا۔

Recent Posts

ایک سیاسی جماعت سپریم کورٹ کے فیصلے کی تشریح کی بنیاد پر نا اہل ہوئی: جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ…

3 mins ago

سیاحوں کیلئے راولپنڈی سے مری تک گلاس ٹرین چلانے کی منظوری

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے راولپنڈی سے مری تک ٹورسٹ گلاس ٹرین منصوبے کی منظور دے…

6 mins ago

حافظ آباد میں پولیس کا گھر پر چھاپہ، اہلکاروں کے مبینہ تشدد سےخاتون جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حافظ آباد میں پولیس اہلکاروں کے ایک گھر پر چھاپے کے دوران…

14 mins ago

مشرقی بلوچستان میں طوفانی بارش سے 6 افراد جاں بحق، بلوچستان کو کے پی سے ملانے والی ہائی وے بند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے مشرقی حصے میں 5 روز سے جاری شدید بارشوں کے…

22 mins ago

’حملے کرنیوالوں کو کیک پیسٹری تو نہیں کھلائیں گے، افغانستان میں دہشتگردوں کو نشانہ بنایا اور آئندہ بھی بنائیں گے‘

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی…

28 mins ago

جوڈیشل کمپلیکس کے باہر عمر ایوب سے ہاتھا پائی کس نے کی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیس کے باہر پی…

38 mins ago