بابر اعظم کے بعد وہاب ریاض نے بھی مبشر لقمان کو ہر جانے کا نوٹس بھیج دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر وہاب ریاض نے بھی اینکر مبشر لقمان کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔ڈان نیوز کے مطابق وہاب ریاض نے صحافی کو لیگل نوٹس بھجوا دیا جس میں انہوں نے صحافی کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر 14 دنوں میں معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔
وہاب ریاض نے مؤقف اپنایا کہ 14 روز میں معافی مانگیں نہیں تو آپ کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، جس طرح اپنے یوٹیوب چینل پر ہتک آمیز بیانات جاری کیے تھے، اسی چینل کے ذریعے معافی بھی مانگیں۔نوٹس کے مطابق وہاب ریاض نے ہتکِ عزت آرڈیننس 2002 کے تحت اینکر مبشر لقمان کو لیگل نوٹس بھیجا ہے۔

واضح رہے کہ 24 جون کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سنگین الزامات عائد کرنے پر اینکر پرسن مبشر لقمان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا تھا۔بابر اعظم نے اینکر مبشر لقمان کو ایک ارب روپے ہرجانہ کا نوٹس بھیجا۔بابر اعظم نے اپنے وکیل کے ساتھ مشورے کے بعد مبشر لقمان کو لیگل نوٹس بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مبشر لقمان لگائے گئے الزمات پر 14 دنوں کے اندر معافی مانگیں۔

Recent Posts

حافظ آباد میں پولیس کا گھر پر چھاپہ، اہلکاروں کے مبینہ تشدد سےخاتون جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حافظ آباد میں پولیس اہلکاروں کے ایک گھر پر چھاپے کے دوران…

7 mins ago

مشرقی بلوچستان میں طوفانی بارش سے 6 افراد جاں بحق، بلوچستان کو کے پی سے ملانے والی ہائی وے بند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے مشرقی حصے میں 5 روز سے جاری شدید بارشوں کے…

15 mins ago

’حملے کرنیوالوں کو کیک پیسٹری تو نہیں کھلائیں گے، افغانستان میں دہشتگردوں کو نشانہ بنایا اور آئندہ بھی بنائیں گے‘

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی…

21 mins ago

جوڈیشل کمپلیکس کے باہر عمر ایوب سے ہاتھا پائی کس نے کی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیس کے باہر پی…

31 mins ago

پاکستانی سنیما میں ’جٹ اینڈ جولیٹ 3‘ کی دھوم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ پاکستانی سنیما کو زوال کا سامنا…

39 mins ago

’پی ڈبلیو ڈی‘ کی فوری تحلیل کی ہدایت، معاشی حالات نقصان پہنچانے والے اداروں کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے، وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے فی الفور پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (پی ڈبلیو…

58 mins ago