ڈیفنس کے علاقے میں خاتون ماڈل کو فائرنگ کرکےزخمی کرنیوالے5 ملزمان گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ)ڈیفنس کے علاقے میں سیلون مالکن و ماڈل خاتون پر قاتلانہ حملے کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق زینب جمیل پر فائرنگ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،دوران تفتیش سینکڑوں کیمروں کی فوٹیجز چیک کی گئیں ،ضیاء نامی ملزم نے شوٹرز کو موٹر سائیکل اور اسلحہ فراہم کیا۔ضیاء ہی شوٹرز کو موقع پر لایا اور فائرنگ کے بعد واپس لیکر گیا ،شوٹرز ہوائی جہاز پر کراچی سے لاہور آئے اور براستہ سڑک واپس گئے ،سردار جمیل تیس جون تک ضمانت پر ہے۔انہوں نے مزید بتایا خاتون پر براہ راست فائرنگ کرنے والے شوٹرز کا تعلق کراچی سے ہے ،دونوں شوٹرز کی گرفتاری کے لیے ٹیم کراچی روانہ ہوگئی۔ضیاء کا سردار جمیل کے ساتھ 55 لاکھ لین دین کا معاملہ ہے ،سردار جمیل کی زینب کے ساتھ دوسری شادی تھی ،شوہر کو زینب کے شوبز میں کام کرنے پر اعتراض تھا۔

Recent Posts

کوہ سلیمان رینج میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ، کئی گاڑیاں پھنس گئیں، ہلاکتیں

ڈیرہ غازی خان (قدرت روزنامہ) مشرقی بلوچستان کے کوہ سلیمان رینج میں موسلادھار بارش کے…

8 mins ago

دنیا بھر میں غیر جانبدارانہ نظام انصاف کو خطرات لاحق ہیں،رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جج اور وکلا کی آزادی کے تحفظ کے حوالے سے اقوام متحدہ…

8 mins ago

بھارتی ٹیم کو ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر کتنے کروڑ کی انعامی رقم ملی؟

بارباڈوس(قدرت روزنامہ)آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا ٹائٹل دوسری بار جیتنے والی بھارتی ٹیم نے…

11 mins ago

ورلڈکپ جیتنے کے بعد کوہلی کی فیملی کو ویڈیو کال، دلچسپ انداز سوشل میڈیا پر وائرل

بارباڈوس(قدرت روزنامہ)ٹی20 ورلڈکپ فائنل جیتنے کے بعد ویرات کوہلی کی میدان پر فیملی کیساتھ دلچسپ…

15 mins ago

کیا ٹیکسز سے بھرپور بجٹ کا نشانہ متوسط طبقہ ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھاری ٹیکسز سے بھرپور پارلیمنٹ سے منظور ہونے والا آئندہ مالی سال…

18 mins ago

آئی سی سی فینٹسی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ 2024 کا اعلان، افغانستان کے راشد خان کپتان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے فینٹسی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ…

25 mins ago