گندم کی قیمت بڑھنے کے بعد آٹا پھر مہنگا ہونے لگا،فی تھیلاقیمت 150 روپے تک بڑھ گئی

لاہور(قدرت روزنامہ )گندم کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی آٹے کی قیمت دوبارہ بڑھنے لگی ہے۔
گندم کی نئی فصل آنے پر آٹے کی قیمتوں میں آنے والی کمی کے بعد اب ایک بار پھر آٹے کی قیمت میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے، لاہور اور راولپنڈی ڈویژنز میں گندم کی قیمتیں بڑھتے ہی آٹے کے تھیلے کی قیمت 150 روپے تک بڑھ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا لاہورمیں 1650 روپے سے بڑھ کر 1700 روپے اور راولپنڈی میں1850 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے سے بڑھ کر 850 روپے کا ہوگیا ہے۔چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافہ گندم کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کرناپڑا، لاہور میں گندم کی قیمت 2900 سے بڑھ کر 2950 روپے اور راولپنڈی ڈویژن میں 3050 روپے فی من ہو گئی ہے۔
فلور ملز مالکان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

Recent Posts

وزیر دفاع کا بیان سے ظاہر ہوتاہے کہ پاک افغان تعلقات بہتر نہیں: فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )جمعیت علما ئے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا…

8 mins ago

کراچی میں آج شام تک سمندری ہوائیں بحال ہونیکا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں آج بھی گرم و مرطوب دن متوقع ہے تاہم شام تک…

8 mins ago

کوہلی بعد روہت بھی ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

ممبئی(قدرت روزنامہ)ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما نے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان…

26 mins ago

فلپائن: پٹاخے بنانے والے گودام میں دھماکا، 5 افراد ہلاک، 38 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایمرجنسی سروسز نے بتایا ہے کہ جنوبی فلپائن میں پائروٹیکنکس (پٹاخے بنانے…

33 mins ago

نجی بینکوں کے مقابلے میں سرکاری بینک زیادہ موثر ہیں، نئی تحقیق میں انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ پاکستان میں سرکاری بینک،…

38 mins ago

عمران خان کی رہائی سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،دہشتگردوں کا افغانستان تک پیچھا کرینگے:خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن…

38 mins ago