تحریک طالبان پاکستان کو سرحد پار نشانہ بنایا جا سکتا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف کا بڑا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے ہماری سرزمین پر دہشت گردی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، پاکستان کی سالمیت کے لیے تحریک طالبان پاکستان کو سرحد پار نشانہ بنایا جا سکتا ہے . امریکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عزم استحکام آپریشن کی پالیسی جلد بازی میں نہں آئی، کچھ سیاسی جماعتیں اپنے سیاسی مفادات کےلیے اس کی مخالفت کر رہی ہیں .

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے تحفظات دور کرنے کےلیے اسے قومی اسمبلی میں لائیں گے، آپریشن کامیاب بنانے کےلیے آل پارٹیز کانفرنس بھی بلائی جا سکتی ہے .
وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے دور حکومت میں بات چیت کے ذریعے 4 سے 5 ہزار طالبان لے کر آئی تھی . جن طالبان کو بسایا گیا کیا ان سے توقعات پوری ہوئیں؟ اگر تجربہ کامیاب ہے تو بتائیں ہم بھی تقلید کریں . انہوں نے کہا پچھلے فوجی آپریشنز ناکام نہیں تھے . آپریشنز کے بعد سویلین حکومتوں کو جو کردار ادا کرنا تھا وہ ادا نہیں کیا گیا . وزیر دفاع نے کہا کہ ہم اپوزیشن کو آپریشن کے خدوخال بتائیں گے . آپریشن کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس بھی کی جاسکتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں