محمود خان اچکزئی نے تمام سیاسی جماعتوں سے نیا معاہدہ کرنے کا مطالبہ کردیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور اپوزیشن الائنس تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود اچکزئی کا کہنا ہے کہ سیاسی پارٹیاں چارٹر آف ڈیموکریسی کی طرح کا معاہدہ کریں، پارلیمان کو طاقت کا سرچشمہ بنانا ہوگا۔
گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ مذاکرات پر امید نہیں ، یقین ہے ،مولانا ، آصف زرداری ، نواز شریف اور پی ٹی آئی ملکر مسئلے کا حل نکال سکتے ہیں، 75سال میں ہم پاکستانی قومیت بنانے میں ناکام رہے ہیں ،آصف زرداری نے اپنے اختیارات صوبوں کو دئیے تھے ،آصف زرداری پارلیمان کو لکھیں کہ سینیٹ اختیارات قومی اسمبلی کے برابر کردیں۔ معدنیات پر پہلا حق صوبے کا ہونا چاہیے ،سیاسی جماعتوں کی اکثریت آئین کے مطابق ملک کو چلانے پر متفق ہیں ،کل مولانا فضل الرحمان سے میٹنگ ہوئی تو چند لوگوں کی نیندیں ختم ہو گئیں۔انہوں نے مزید کہا مولانا فضل الرحمان سیاسی گرو ہیں ،اچھا ہو گا اگر پاکستان کیلئے پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان ایک ہو جائیں ،نواز شریف وہ سیاستدان ہیں جس پر لوگ بھروسہ کرتے ہیں۔

Recent Posts

کوہ سلیمان رینج میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ ، کئی گاڑیاں پھنس گئیں، اموات کی تعداد 7 ہوگئی

بلوچستان کو خیبرپختونخوا سے ملانے والی این 70 ہائی وے بھی ٹریفک کیلئے بند کوئٹہ…

25 mins ago

جناح اسپتال کے ملازمین پر کڑا وقت، 168 کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) جناح اسپتال کے 168 ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا، ملازمین کو…

34 mins ago

سمندر پر تفریح کیلیے جانیوالے خاندان کی کوسٹر الٹ گئی، 7 افراد جاں بحق

کراچی (قدرت روزنامہ)ساحل سمندر ہاکس بے پر تفریح کے لیے جانیوالے خاندان کی کوسٹر کو…

45 mins ago

تربت: تیل بردار گاڑی میں آگ لگ گئی، دھواں دور تک دکھائی دیا

تربت(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر تربت میں تیل بردار گاڑی میں آگ لگ گئی، جس کا…

1 hour ago

پیٹرولیم لیوی کا اطلاق کل سے نہیں کررہے، نئی پنشن سکیم پر کل سے اطلاق ہوگا: وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وفاقی وزیر خزانہ کا کہناتھا کہ پیٹرولیم لیوی کا اطلاق کل…

1 hour ago

اپنے لیے اللّٰہ کے منصوبے پر بھروسہ کرتی ہوں، مہوش حیات

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ میں اپنے لیے…

1 hour ago