بلوچستان میں انسر جنسی ہے، ناراض نوجوان کہتے ہیں جمہوریت کو چھوڑ دو، ڈاکٹر مالک بلوچ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن بلوچستان اسمبلی وسابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کو سپریم سمجھتے ہیں ملک میں عدلیہ پر پریشر ہے، پارلیمنٹ بغیر روح کے مانند ہے ہم نے تاریخ سے کوئی سبق نہیں سیکھا نوجوان ناراض ہیں روزانہ پیغام مل رہے ہیں کہ جمہوریت کو چھوڑ دو اگر یہ رویہ رہا تو نوجوان پہاڑوں پر جائیں گے، انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت صوبائی حکومتوں کے معاملات کو از سر نو دیکھیں ڈاکٹر مالک بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ صاف وشفاف الیکشن کا یقین دلا یا جائے ورنہ اگلے الیکشن سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ کا حصہ نہیں بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقوں میں انسر جنسی ہے دو چیک پوسٹوں پر قبضہ ہورہا ہے ہم اپنے حلقے میں نہیں جاسکتے آپریشن روزانہ ہورہے ہیں، صوبے کے سب سے بڑے مسائل غربت اور جہالت ہے کچھ مسائل وفاق سے ہے تمام وفاقی اداروں میں بلوچستان کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے وفاقی حکومت خلوص سے تحفظات دور کریں ہمیں اپنے وسائل پر بھی اختیار نہیں ہے صوبے کے وسائل دوسرے کے ہاتھوں میں ہیں، بلوچستان کا کیس لڑنا ہوگا بجلی اور گیس نہیں مل رہے ہیں فصلات اور باغات تباہ ہورہے ہیں صوبے کے 930ارب اخراجات ہیں تین دفعہ صوبائی بجٹ کا مطالعہ کیا مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا۔

Recent Posts

بھارت؛جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آتشزگی، 10 نومولود بچے جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کے شہر جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آگ…

4 mins ago

سولر پینلز لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے سنہری موقع، قیمتیں مزید گر گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) ملک میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر…

4 mins ago

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک…

9 mins ago

ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ہے،ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1…

9 mins ago

ناقص کارکردگی اور فرائض سے غفلت، ہرنائی اور زیارت کے ڈپٹی کمشنرز معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے ناقص کارکردگی اور فرائض سے غفلت برتنے پر ڈپٹی…

16 mins ago

خضدار جدید دور میں بھی سوئی گیس کی سہولیات سے محروم

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار سردیوں کی سیزن شروع ہوگئی لیکن بدقسمت شہرتاحال گیس جیسی سہولت سے محروم…

24 mins ago