مچھ جیل کی بجلی بحال نہ ہوسکی، سیکورٹی خدشات بڑھ گئے، قیدیوں کے فرار کا خطرہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے مچھ جیل میں 24گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ ہوسکی۔ سپرنٹنڈنٹ جیل نے ایڈ یشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ مچھ جیل کی بجلی کاٹنے سے سیکورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں قیدیوں کو ہیٹ اسٹروک کا خطرہ ہے۔ سپرنٹنڈنٹ مچھ جیل نے کہاہے کہ الیکڑونکس تندور کی بندش سے 750 قیدیوں کی روٹی بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی نہ ہونے سے رات کو جیل کے سی سی ٹی وی کیمرے کام نہیں کررہے ہیں اور 21 اپریل 2005 کو 9 قیدی بجلی کی بندش کے باعث فرار ہوگئے تھے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز واجبات کی عدم ادائیگی پر بلوچستان کی سب سے بڑی جیل سینٹرل جیل مچھ کی بجلی کاٹ دی گئی تھی۔

Recent Posts

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 16 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو گی

پولیو مہم کےدوران 9 لاکھ 51 ہزار 48 بچوں کوپولیو سے بچائو کے قطرے پلائے…

4 mins ago

چاہت فتح علی خان اور اداکار دھرمیندر کی فیملی کا تعلق، حقیقت سامنے آگئی

سوشل میڈیا پر اداکار دھرمیندر کی پوری فیملی کی تصویر اپلوڈ کی گئی تھی ممبئی(قدرت…

15 mins ago

محمد شامی سے شادی کی افواہوں کے درمیان ثانیہ مرزا نے خوشخبری سنا دی

ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اعلان کیا ہے ممبئی(قدرت روزنامہ)ثانیہ…

28 mins ago

نواز الدین کی 9 سال بعد پاکستان کی مُنی سے ملاقات، اداکار مُنی کو دیکھ کر حیران

انسٹاگرام پر موجود ویڈیو میں نواز الدین صدیقی کو ایک تقریب میں کھانے کی ٹیبل…

42 mins ago

باحجاب ثانیہ مرزا کہاں گھوم رہی ہیں؟

انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا کی جانب سے ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی ممبئی(قدرت روزنامہ)معروف بھارتی…

55 mins ago

عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری، پی آئی اے نے کرایوں میں بڑی کمی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے عمرہ کرایوں میں کمی کا…

1 hour ago