پسنی، لاپتہ طالب علم کی عدم بازیابی کیخلاف دھرنے پر لاٹھی چارج، خواتین سمیت کئی مظاہرین زخمی


پسنی(قدرت روزنامہ)لاپتہ طالب علم کی عدم بازیابی کیخلاف دھرنے پرفورسز کا دھاوا،تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقہ پسنی سے کراچی یونیوسٹی کے طالب علم لاپتہ بہادر بشیر کے لواحقین کا پسنی زیروپوائنٹ پر جاری دھرنے پر فورسز کا دھاوا، لاٹھی چارج سے خواتین سمیت کئی مظاہرین زخمی ہوگئے ۔جمعرات کی صبح فورسز نے زبردستی راستے کھولنے کی کوشش کی اس دوران فورسز نے شرکاء سے موبائل چھینے اور لاٹھی چارج کی۔لواحقین کا کہنا ہے کہ فورسز کی تشدد سے کئی خواتین بھی زخمی ہوئے ہیں ۔مظاہرین نے بتایا کہ پاکستانی فورسز نے ایک مریض کے بہانے زبردستی راستہ کھولنے کی کوشش کی تاہم انکے ساتھ کوئی مریض نہیں تھا جب مظاہرین نے انہیں مریض دکھانے کی بات کی تو فورسز نے انکے موبائل چھین کر ان پر تشدد کیا ۔لواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک لاپتہ طالب علم کو رہا نہیں کیا جاتا دھرنا جاری رہے گا۔لاپتہ طالب علم کے بھائی کا کہنا ہے کہ چار روز قبل انکے بڑے بھائی، جو کراچی یونیورسٹی کا طالب علم ہے، کو لاپتہ کیا گیا جسکہ کے ردعمل میں ہم نے پسنی زیرو پوائنٹ کو بلاک کردیا تھا، بعد ازاں پسنی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری سطح پر دو دن مانگے گئے جس کے چلتے ہم نے دو دن کیلے دھرنا موخر کردیا تھا ، انتظامیہ کی جانب وعدہ شکنی پر ہم نے کل سے مکران کوسٹل ہائی وے زیرو پوائنٹ پسنی بلاک کردیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب تک بہادر بشیر کو بازیاب نہیں کیا جاتا ہم دھرنا دے رہے ہیں۔

Recent Posts

بند کمروں میں بنایا گیا بجٹ عوام دشمن ہے، بی این پی عوامی

حب(قدرت روزنامہ)بی این پی عوامی ضلع حب کے آرگنائزر میر قدر ت اللہ ریکی نے…

3 mins ago

لاپتا افراد کے مسئلے میں سب سے زیادہ مشکلات خواتین کو درپیش ہیں، بلوچ وومن فورم

تربت(قدرت روزنامہ)پنجگور میں بلوچ وومن فورم کا قیام عمل میں لایا گیا، آرگنائزرنائید بلوچ اور…

9 mins ago

ہمارا سیاسی جدوجہد عوام کے حقوقِ ہیں، ڈھاڈر سے سبی تک گرین بسیں منظور کی جائیں گی، عبدالمجید بادینی

بولان(قدرت روزنامہ)جعفر آباد کے بعد ڈھاڈر مشکاف میرا دوسرا گھر ہے، علاقے اور عوام کے…

14 mins ago

مون سون بارشوں کا آغاز، ضلعی انتظامیہ حب حفاظتی اقدامات نہ کرسکی

حب(قدرت روزنامہ)مون سون بارشوں کا آغاز ہو چکا لیکن ضلع حب میں متوقع بارشوں کے…

27 mins ago

معاہدہ ختم ہونے کے باوجود قیمتی معدنیات لے جانے کیخلاف کمپنی کو بند کریں گے، دفاع فیروز آباد

خضدار(قدرت روزنامہ)دفاع فیروزآباد نے یکم جولائی سے چار جولائی تک بولان مائننگ انٹرپرائز کے گیٹ…

33 mins ago

پی بی 21 حب دریجی کے بوگس ووٹ مسترد کرکے عدالت نے عوامی مینڈیٹ کو احترام دیا، نیشنل پارٹی

حب(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سابق مئیر حب میر رجب علی رند نے…

38 mins ago