اورماڑہ(قدرت روزنامہ)اورماڑہ کے علاقے بل میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب تلوبند کنزروینسی کی ٹیم اور محکمہ وائلڈ لائف کے گیم واچرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شعیب رف، نور زیب اور ساتھیوں سمیت پانچ شکاریوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار کیے گئے شکاریوں سے شاٹ گن اسلحہ اور سرچ لائٹس ضبط کر لیے گئے ہیں جبکہ شکاریوں کے خلاف چالان چاک کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب تلوبند کنزروینسی کے مینجمنٹ ٹیم کے سربراہ سید نہال جان نوری نے بتایا ہے کہ آج پسنی زیرو پوائنٹ پر جاری احتجاجی دھرنے کی وجہ سے محکمہ وائلڈ لائف کے افسران اورماڑہ نہیں پہنچ سکے جس کی وجہ سے آج چالان چاک نہ ہوسکا ہے۔ سربراہ تلوبند کنزروینسی مینجمنٹ ٹیم نے بتایا کہ جونہی افسران اورماڑہ پہنچ جائیں گے اسی وقت چالان چاک کیا جائے گا اور مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…