زلزلے سے متاثرہ تمام علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کا کام جاری ہے . چیف سیکرٹری بلوچستان نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ کو زلزلہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا ازالہ کرنے اور امداد و بحالی کی سرگرمیوں میں تیزی لائی جائیں محکمہ داخلہ میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے . عمومی حالات کنٹرول میں ہے . انہوں نے ضلع ہرنائی میں زلزلہ سے متاثرہ افراد کے لیے ریلیف کیمپ قائم کرنے کی ہدایت کی . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ہرنائی میں ہونے والے زلزلے سے متاثرہ ضلع کا جائزہ لیاگیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نے کہاکہ زلزلہ سے کمزور مکانات، بچوں اور خواتین کا زیادہ نقصان ہوا . صوبائی حکومت اور پاک فوج کے تعاون سے ائیر ایمبولینسز کے ذریعے شدید زخمیوں کی ہرنائی سے کوئٹہ منتقلی کے لئے آپریشن کا آغاز صبح ہی سے کردیا گیا، سول سنڈیمن اسپتال، بی ایم سی اور ٹراما سینٹر اور متصل اضلاع کے ہسپتالوں میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے .
متعلقہ خبریں