لاپتا افراد کیلئے جاری پرامن مظاہرین پر تشدد کیخلاف عدالتوں کا بائیکاٹ ہوگا، گوادر بار ایسوسی ایشن


پسنی(قدرت روزنامہ)گوادر بار ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے پسنی اور تربت میں لاپتہ افراد کے لیے جاری پرامن احتجاجی مظاہروں پر حکومتی خاموشی کے خلاف عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا، گوادر بار کے صدر صدیق زعمرانی ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کل 28 جون 2024 کو تمام وکلا سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ عدالت میں پیش نہ ہوں، سوائے فوری نوعیت کے مقدمات کے، انہوں نے کہا کہ اس بائیکاٹ کا مقصد لاپتہ افراد کے مسئلے پر حکومت کی خاموشی کے خلاف احتجاج کرنا ہے، جو کہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے متاثرین کے اہل خانہ کو شدید پریشانی اور تکلیف کا سامنا ہے،وکلا سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس بائیکاٹ میں بھرپور حصہ لیں تاکہ حکومت پر دباو ¿ ڈالا جا سکے کہ وہ ان لاپتہ افراد کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرے اور ان کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کرے، انہوں نے کہا کہ بائیکاٹ کا مقصد حکومت کو یاد دلانا ہے کہ عوامی مسائل اور انسانی حقوق کے تحفظ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اور انصاف کی فراہمی ہر شہری کا حق ہے جسے یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

Recent Posts

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

4 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

18 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

31 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

43 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

55 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

1 hour ago