واپڈا اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا تو بلوچستان کی شاہراہیں بند کردیں گے، جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی


خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان زمیندارایکشن کمیٹی کے مرکزی کال پرجھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے کل 28 جون بروز جمعہ صبح 8 بجے کو خضدار سے شاہراہ بلاک کردی جائیگی جھالاوان زمیندار ایکشن خضدار میں 28 جون بروز جمعہ کو کوشک کے مقام سے شاہراہ کوئٹہ ٹوکراچی شاہراہ کو بند کرنے کا اعلان کردیا یہ بات جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی خضدار کے ضلعی چیئرمین میر عبدالوہاب غلامانی نے خضدار پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقات کےدوران گفتگو کرتےہوئے کیا انہوں نے کہا بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور عید سے ایک دن پہلے بجلی کو حسب معمول 3 گھنٹے کرکے زمینداروں کو کروڑوں روپئے کا نقصانات دیا گیا ہے میر عبدالوہاب غلامانی کا کہنا تھا کہ عید سے ایک ماہ پہلے بلوچستان کے تمام زمینداروں کا وزیراعلی بلوچستان ,گورنر بلوچستان اورکیسکو حکام سے کوئٹہ میں اجلاس ہوا اوراسی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آج کے بعد زمینداروں کو 6 گھنٹے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں گے مگر ایک ماہ گزرنے کے بعد واپڈا اپنے حرکتوں سے باز نہ آئی اور ہمارے جائز مطالبات پرعمل درآمد نہ کیاگیا اور بجلی کو 6 گھنٹے کے بجائے 3 گھنٹے کرکے زمینداروں کے فصلات اور باغات کوپانی نہ ملنے کی وجہ تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیا گیا اوربلوچستان زمیندار ایکشن کی مرکزی کال کے مطابق ایک دفعہ پھر صوبے بھر میں کیسکو بلوچستان کے خلاف زمینداروں نے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے پہلے مرحلے میں صوبے کی شاہراہوں کو 28 جون سے بلاک کردیں گے اور ایک روز بعد شٹرڈاو ¿ن ہڑتال پھر کوئٹہ میں دوبارہ تمام زمینداروں کا مشترکہ ہڑتال ہر مرحلے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل مزید سخت ہوگا جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ 28 جون بروز جمعہ سے اپنے غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں اور ہماری پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔

Recent Posts

تاریخی “گدان “خیمہ طرز بلوچستان اسمبلی کو زمین بوس کرنے کی تیاری مکمل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کا تاریخی "گدان "خیمہ طرز بلوچستان اسمبلی کو زمین بوس کرنے کی…

2 hours ago

کراچی میں پریمیئم نمبر پلیٹوں کی نیلامی، شہری نے 10 کروڑ کی نمبر پلیٹ خرید لی

کراچی(قدرت روزنامہ) پریمیئم نمبر پلیٹس نیلامی میں شہری نے 10 کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ…

2 hours ago

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 16 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو گی

پولیو مہم کےدوران 9 لاکھ 51 ہزار 48 بچوں کوپولیو سے بچائو کے قطرے پلائے…

2 hours ago

چاہت فتح علی خان اور اداکار دھرمیندر کی فیملی کا تعلق، حقیقت سامنے آگئی

سوشل میڈیا پر اداکار دھرمیندر کی پوری فیملی کی تصویر اپلوڈ کی گئی تھی ممبئی(قدرت…

2 hours ago

محمد شامی سے شادی کی افواہوں کے درمیان ثانیہ مرزا نے خوشخبری سنا دی

ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اعلان کیا ہے ممبئی(قدرت روزنامہ)ثانیہ…

3 hours ago

نواز الدین کی 9 سال بعد پاکستان کی مُنی سے ملاقات، اداکار مُنی کو دیکھ کر حیران

انسٹاگرام پر موجود ویڈیو میں نواز الدین صدیقی کو ایک تقریب میں کھانے کی ٹیبل…

3 hours ago