ٹھیکیدار مافیا سرگرم، گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں مقامی افراد پر روزگار کے دروازے بند


حب(قدرت روزنامہ)گڈانی شپ بریکنگ یارڈ محنت کشوں کا بدترین استحصال مقامی افراد پر روزگار کے دروازے بند ٹھیکیدار مافیا ملک کے مختلف علاقوں سے کم اجرت پر کام کے لئے مزدوروں کی کھیپ لے آیا چائلڈ لیبر کی بھی بڑی تعداد شامل لیبر ڈیپارٹمنٹ کی مزدوروں کے حقوق کے حوالے سے معنی خیز خاموشی شپ یارڈ میں کام کرنے والے محنت کشوں کا ریکارڈ نہ تو مکمل طور پر لیبر ڈیپارٹمنٹ کے پاس ہے اور نہ ہی ای او بی آئی اور سوشل سیکورٹی کے پاس دستیاب ہے مقامی افراد کے استحصال کے خلاف مقامی سیاسی وسماجی تنظیموں کی جانب سے اظہار تشویش ایک طرف گڈانی شپ بریکنگگ یارڈ کے مزدوروں کو جینواکنویشن کے تحت حقوق دینے اور گرین یارڈ کی باتیں کی جارہی ہیں تو دوسری جانب پوری شپ بریکنگ یارڈ بیگار کیمپ کے مناظر پیش کررہی ہے مزدور کا کوئی پ±ر سان حال نہیں حادثات کا شکار ہونے والے مزدوروں کے حوالے سے نہ تو کوئی تحقیقات اور نہ ہی کسی متعلقہ سرکاری محکمے کی جانب سے کارروائی کی جاتی ہے تمام محکموں کا حصہ مقرر ہے سب اپنی مٹھی گرم کر کے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ ایشیا کی تیسری بڑی شپ بریکنگ یارڈ زوال کے بعد ایک مرتبہ پھر عروج کی جانب رواں دواں ہے اور شپ بریکنگ یارڈ کے مزدوروں کے حقوق کے حوالے سے جینوا کنویشن کے تحت حقوق کی پاسداری کے سلسلے میں پچھلے کئی مہینوں سے غیر ملکی سفیروں اور مندوبین کے وفود کے دورے کرائے جارہے ہیں اور وقتی طور پر غیر ملکی سفیروں اور مندوبین کو آل از او کی رپورٹ دیکر مطمئن کیا جارہا ہے جبکہ زمینی حقائق شپ بریکرز کے دعوﺅں کے مکمل طور پر برعکس ہیں شپ بریکنگ یارڈ میں مقامی مزدوروں پر غیر ہنر مند مزدوروں کے شعبہ میں بھی روزگار کے ددروازے بند ہیں ٹھیکیدار مافیا کم اجرت پر اندرون ملک کے مختلف حصوں سے مزدوروں کی کھیپ لے آتا ہے اور ا±ن سے مبینہ طور پر کم اجرت پر مشقت لی جاتی ہے نہ تو محنت کشوں کے رہائش کا کوئی معقول انتظام موجود ہے اور نہ ہی علاج ومعالجہ کے حوالے سے کوئی بہتر سہولت دستیاب ہے کھانے پینے کی بھی سہولتوں کی بھی سہولتوں کا فقدان ہے پینے کا ناقص اور غیر معیاری پانی مزدور پینے پر مجبور ہیں لیکن مزدوروں کے حقوق کے پاسدار سرکاری ادارے لیبر ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سمیت مقامی انتظامیہ نے بھی مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

Recent Posts

تاریخی “گدان “خیمہ طرز بلوچستان اسمبلی کو زمین بوس کرنے کی تیاری مکمل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کا تاریخی "گدان "خیمہ طرز بلوچستان اسمبلی کو زمین بوس کرنے کی…

2 hours ago

کراچی میں پریمیئم نمبر پلیٹوں کی نیلامی، شہری نے 10 کروڑ کی نمبر پلیٹ خرید لی

کراچی(قدرت روزنامہ) پریمیئم نمبر پلیٹس نیلامی میں شہری نے 10 کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ…

2 hours ago

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 16 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو گی

پولیو مہم کےدوران 9 لاکھ 51 ہزار 48 بچوں کوپولیو سے بچائو کے قطرے پلائے…

2 hours ago

چاہت فتح علی خان اور اداکار دھرمیندر کی فیملی کا تعلق، حقیقت سامنے آگئی

سوشل میڈیا پر اداکار دھرمیندر کی پوری فیملی کی تصویر اپلوڈ کی گئی تھی ممبئی(قدرت…

2 hours ago

محمد شامی سے شادی کی افواہوں کے درمیان ثانیہ مرزا نے خوشخبری سنا دی

ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اعلان کیا ہے ممبئی(قدرت روزنامہ)ثانیہ…

2 hours ago

نواز الدین کی 9 سال بعد پاکستان کی مُنی سے ملاقات، اداکار مُنی کو دیکھ کر حیران

انسٹاگرام پر موجود ویڈیو میں نواز الدین صدیقی کو ایک تقریب میں کھانے کی ٹیبل…

3 hours ago