کوئٹہ(قدرت روزنامہ) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے ہرنائی اور ملحقہ علاقوں میں ہونے والے زلزلے میں انسانی جانوں جن میں معصوم بچے بھی شامل ہیں،پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصیبت کے ان لمحات میں ہمیں اللہ تعالی کی بارگاہ کی جانب رجوع کرنا چاہیئے اس سلسلے میں اہل بلوچستان خصوصی عبادات کا اہتمام کریں۔صوبائی امیرنے جمعیت علما اسلام کے کارکنوں اور صحت کے شعبے میں کام کرنے والے رضاکاروں کو تاکید ہے کہ وہ متاثرین کی ہرقسم طبی اور ضروری مدد کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام بلوچستان مصیبت کی اس گھڑی میں ہرنائی کے متاثرہ عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے تمام متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطافرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائے۔آمین۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر ہرنائی عارف کاکڑ کو معطل کردیاگیا ۔ چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بلوچستان کے چند علاقوں میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سکول وین سے بچے کے اغواء کیخلاف ورثا کا شدید احتجاج اور زرغون روڈ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز ٹرک مالکان ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔ایسوسی ایشن نے اعلان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…