.
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سربراہ وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ہرنائی و شاہرگ میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے اموات پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے،انہوں نے کہاکہ زخمیوں کے علاج کے لیے فوری طور پر بہترین اقدامات کیے جائیں ہرنائی و شاہرگ میں ریلیف کے کام میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے نیشنل پارٹی اس سانحہ میں قیمتی جانوں اور مال مویشی اور مکانات کے نقصانات پر رنجیدہ ہے مشکل کی اس گھڑی میں نیشنل پارٹی متاثرہ خاندانوں اور ہرنائی و شاہرگ کے عوام کی ساتھ ہے . .
متعلقہ خبریں