بارباڈوس (قدرت روزنامہ )بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کا فائنل کل شام بارباڈوس کے سٹیڈیم میں کھیلا جا ئے گا جہاں بارش کی پیشگوئی بھی کی جارہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق موسم کا حال بتانے والی مختلف ایپلیکیشنز نے ہفتے اور اتوار کو بارباڈوس میں بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔ہفتے کو میچ ڈے کے موقع پر بارباڈوس میں علی الصبح سے شام 6 بجے تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
فائنل کیلئے اتوار کو ریزرو ڈے رکھا گیا ہے تاہم ریزرو ڈے کے روز بھی بارباڈوس میں بارش کا امکان ہے جبکہ اتوار کو صبح 11 سے شام 5 بجے کے درمیان بھی بارش متوقع ہے۔ورلڈکپ کی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق فائنل میچ کے دونوں دنوں کے لیے 190 منٹ کا اضافی وقت رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ میچ کا آفیشل دورانیہ مقامی وقت کے مطابق صبح 1030 سے دوپہر ایک بج کر 40 منٹ تک ہے اور اضافی وقت کی صورت میں کھیل 4 بج کر 50 منٹ تک جاری رہ سکے گا۔
اگر فائنل مکمل نہ ہو سکا تو بھارت اور جنوبی افریقا مشترکہ طور پر ٹی ٹوئنٹی چیمپئن قرار پائیں گے۔
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کا تاریخی "گدان "خیمہ طرز بلوچستان اسمبلی کو زمین بوس کرنے کی…
کراچی(قدرت روزنامہ) پریمیئم نمبر پلیٹس نیلامی میں شہری نے 10 کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ…
پولیو مہم کےدوران 9 لاکھ 51 ہزار 48 بچوں کوپولیو سے بچائو کے قطرے پلائے…
سوشل میڈیا پر اداکار دھرمیندر کی پوری فیملی کی تصویر اپلوڈ کی گئی تھی ممبئی(قدرت…
ثانیہ مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اعلان کیا ہے ممبئی(قدرت روزنامہ)ثانیہ…
انسٹاگرام پر موجود ویڈیو میں نواز الدین صدیقی کو ایک تقریب میں کھانے کی ٹیبل…