ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے نوجوان کو رکن صوبائی اسمبلی کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا گیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان میں ٹریفک اہلکار پر تشدد کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، ملزم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی .

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ پولیس نے ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم کو رکن بلوچستان اسمبلی لیاقت لہری کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے .

ذرائع کے مطابق ایم پی کی گاڑی روکنے پر رکن صوبائی اسمبلی لیاقت لہری کے بھتیجے کا ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی نے ایکشن لے لیا پولیس کی بھاری نفری نے گھر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے .

معمولی تکرار پر ایم پی اے کے بھتیجے نے ٹریفک پولیس کی پٹائی کر دی تھی . پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کی گرفتاری کے لئے گھر پہنچ کر ملزم دانش کو گرفتار کرکے سریاب تھانے منتقل کردیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں