نان فائلرز کیلئے بڑا ریلیف، سمز کی بندش یا غیرملکی دوروں پر پابندی سے متعلق فیصلے میں تبدیلی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نان فائلرز کی سمز کی بندش یا ان کے غیر ملکی دوروں پر پابندی سے متعلق حکومت نے فنانس بل 2024 میں ترامیم لانے کا فیصلہ کیا جس کے تحت نان فائلرز کو ریلیف ملے گا۔
بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق فنانس بل 2024 میں مجوزہ ترامیم نان فائلرز، ویلتھ اسٹیٹمنٹ، غیر ملکی اثاثوں اور ود ہولڈنگ ٹیکس سے متعلق دفعات سے متعلق ہیں۔
حکومت نے سینیٹ کی فنانس کمیٹی کی سفارش پر نان فائلرز کو بیرون ملک جانے سے قبل ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل ایف بی آر نے بل میں تجویز دی تھی کہ نان فائلرز کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ نان فائلر عمرہ یا حج پر جاسکتے ہیں، جب کہ طلبہ کو ٹیکس گوشوارے جمع کرانے سے بھی استثنیٰ حاصل ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سینیٹ کی فنانس کمیٹی کی سفارش پر ایف بی آر نے فنانس بل میں یہ وضاحت بھی شامل کی ہے کہ شریک حیات کے اثاثے صرف اس شخص کی ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں شامل کیے جائیں گے جب شریک حیات زیر کفالت ہو۔
اس کے علاوہ ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے کمشنر اپیل ایف بی آر سے اپیلٹ ٹریبونل میں مقدمات کی منتقلی جیسی کچھ تبدیلیاں بھی تجویز کی ہیں۔

Recent Posts

میک اپ، میوہ جات اور پھلوں سمیت سیکڑوں اشیا 55 فی صد تک مہنگی ہو گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نئے مالی سال کا بجٹ نافذ ہونے کے بعد ملک میں میک…

2 hours ago

190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشری بی بی کی ضمانت منظور

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کی…

2 hours ago

ہر بار اے سی سے گیس لیک ہوجاتی ہے تو۔۔ جانیں وہ کون سے 5 کام ہیں جو اس مشکل سے نجات دے سکتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جن گھروں میں اے سی کئی سالوں سے موجود ہے وہ اکثر…

2 hours ago

ہم اپنے بچوں کی عزت نہیں کرتے، جانوروں کیساتھ ہمدردی کیسے کریں گے؟ ثانیہ سعید

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے بچوں اور جانوروں کے ساتھ ہونے…

3 hours ago

1 سال میں صحت، تعلیم و دیگر سہولتیں کتنی مہنگی ہوئیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں گزشتہ 1 سال میں صحت اور تعلیم دیگر سہولتیں کتنی…

3 hours ago