ہونڈا نے اپنی معروف گاڑی کی قیمت میں بھاری کمی کا اعلان کر دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہونڈا نے اپنی معروف گاڑی ’ ایچ آر وی ‘ پر شاندار آفر متعارف کرواتے ہوئے صارفین کو 4 لاکھ روپے بچانے کا سنہری موقع دیدیا ہے ۔
کمپنی کی آفیشل ویب سائٹ پر کیئے گئے اعلان میں کہا گیا ہے کہ 30 سال مکمل ہونے کی خوشی میں گاڑی خریدنے کے خواہمشندوں کو پیشکش کی جارہی ہے کہ وہ ابھی ’ ایچ آر وی ، و ٹی آئی – ایس‘ بک کروائیں اور قیمت میں 4 لاکھ روپے تک کی چھوٹ پائیں ۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ یہ پیشکش محدود مدت کیلئے ہے اور اس آفر کو حاصل کرنے کیلئے اپنی قریبی ڈیلر شپ پر رابطہ کریں ۔
ہونڈا ایچ آر وی ، وی ٹی آئی – ایس ٹاپ ویرینٹ ہے جس کی قیمت 78 لاکھ 99 ہزار روپے ہے جسے آفر کے تحت 74 لاکھ 99 ہزار میں خریدا جا سکتا ہے ۔
اس گاڑی میں 1500 سی سی انجن دیا گیاہے جو کہ 121 ہار س پاور اور 145 این ایم ٹارک پیدا کرتا ہے ، اس میں سی وی ٹی ٹرانسمیشن دی گئی ہے جو کہ ڈرائیونگ کے احساس کو اور بھی شاندار بنا دیتا ہے ۔
گاڑی میں ایل ای ڈی آٹو ہیڈ لائٹس لگائی گئیں ہیں جن کے ساتھ ایل ای ڈی ڈی آر ایلز بھی دیئے گئے ہیں ۔ شارک فن اینٹینا اس کے حس میں اضافہ کرتا ہے ، 17 انچ کے الائے رم ، ٹیل گیٹ سپائلر لگای گیاہے ۔

Recent Posts

بد قسمتی سے پارلیمان کو چلنے نہیں دیا جاتا، قصور اداروں کا نہیں افراد کا ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم پارلیمانی نظام…

27 mins ago

تربیلا ڈیم میں نہاتے ہوئے 4 بہن بھائی ڈوب گئے

ہری پور (قدرت روزنامہ) تربیلا ڈیم میں نہاتے ہوئے 4بہن بھائی ڈوب گئے، لاشیں نکالی…

52 mins ago

ریلوے کی رواں مالی سال کے اختتام پر 88 ارب سے زائد آمدن ریکارڈ

لاہور (قدرت روزنامہ)مالی سال 24-2023 کے اختتام پر ریلوے کی 88 ارب سے زائد ریکارڈ…

55 mins ago

واٹس ایپ میں گروپ چیٹس کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیاگیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)واٹس ایپ نے مئی 2024 میں کمیونٹیز کے لیے ایونٹس نامی فیچر متعارف…

57 mins ago

محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں…

59 mins ago

تاریخی “گدان “خیمہ طرز بلوچستان اسمبلی کو زمین بوس کرنے کی تیاری مکمل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کا تاریخی "گدان "خیمہ طرز بلوچستان اسمبلی کو زمین بوس کرنے کی…

4 hours ago