توہین عدالت کیس: سپریم کورٹ نے مصطفی کمال اور فیصل واوڈا کی معافی قبول کر لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی مصطفی کمال اور سینیٹر فیصل واوڈ کی معافی قبول کر لی۔
سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کی غیر مشروط معافی قبول کرتے ہوئے دونوں کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مصطفی کمال اور فیصل واوڈا کو روسٹرم پر بلا لیا اور ان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ پارلیمان میں عوام کی نمائندگی کرتے ہیں، ہم آپ کی عزت کرتے ہیں اور امید ہے آپ بھی ہماری عزت کریں گے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے سے عوام کو نقصان ہو گا، پارلیمان میں آرٹیکل 66 سے آپ کو تحفظ ہے، باہر گفتگو کرنے سے آپ کو آرٹیکل 66 میسر نہیں ہو گا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا آپ لوگوں کی غیر مشروط معافی قبول کرتے ہیں، آئندہ اس معاملے میں ذرا احتیاط کریں۔اٹارنی جنرل نے عدالت میں پی ٹی آئی رہنما رو¿ف حسن کی پریس کانفرنس کا حوالہ بھی دے دیا جس پر چیف جسٹس نے پوچھا انہوں نے کیا کہا تھا؟ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ میں وہ الفاظ دہرا نہیں سکتا وہ آپ اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے متعلق کہے گئے تھے۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ رو¿ف حسن کے بھائی فواد حسن کو ہم نے ریلیف دیا تھا کیا انہیں اس بات سے تکلیف ہوئی؟اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ رو¿ف حسن کی پریس کانفرنس پر توہین عدالت کی درخواست بھی آئی ہوئی ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ میں اپنے بارے میں کی گئی بات پر کارروائی نہیں کرتا، چیف جسٹس نے کمشنر راولپنڈی کی پریس کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بڑا واقعہ بھی تھا جو خوب نشر ہوا ۔

Recent Posts

میک اپ، میوہ جات اور پھلوں سمیت سیکڑوں اشیا 55 فی صد تک مہنگی ہو گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نئے مالی سال کا بجٹ نافذ ہونے کے بعد ملک میں میک…

3 hours ago

190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشری بی بی کی ضمانت منظور

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کی…

3 hours ago

ہر بار اے سی سے گیس لیک ہوجاتی ہے تو۔۔ جانیں وہ کون سے 5 کام ہیں جو اس مشکل سے نجات دے سکتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جن گھروں میں اے سی کئی سالوں سے موجود ہے وہ اکثر…

3 hours ago

ہم اپنے بچوں کی عزت نہیں کرتے، جانوروں کیساتھ ہمدردی کیسے کریں گے؟ ثانیہ سعید

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے بچوں اور جانوروں کے ساتھ ہونے…

4 hours ago

1 سال میں صحت، تعلیم و دیگر سہولتیں کتنی مہنگی ہوئیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں گزشتہ 1 سال میں صحت اور تعلیم دیگر سہولتیں کتنی…

4 hours ago