اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی ہیں ۔ امریکی سفارتخانے اور دفتر خارجہ کے حکام نے استقبال کیا۔
نیونیوز کے مطابق امریکی ڈپٹی سیکرٹری آف اسٹیٹ وینڈی شرمین مختلف ممالک کے دوروں کے بعد نئی دہلی سے سیدھی اسلام آباد پہنچی ہیں ۔ کل پاکستانی قیادت کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کریں گی۔ مذاکرات میں پاک امریکا تعلقات، خطے کی صورتحال اور افغانستان کے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
پاکستان نے دوحہ مذاکرات کی کامیابی کے لیے سہولت کار کا کرادار ادا کیا تھا۔ امریکی فوج کی افغانستان سے انخلا میں پاکستان نے مدد کی تھی۔
وینڈی شرمین اور وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ان ہی امور کو زیر بحث لایا جائے گا۔ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے پر زور دے گا جبکہ ذرائع کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری آف اسٹیٹ وینڈی شرمین امریکا کا ایجنڈا سامنے رکھیں گی۔
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے جاری پریس ریلیز بیان میں کہا…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سے تاجر کے بیٹے کواغواء کرلیا گیا، تاجروں اور لواحقین نے کوئٹہ اور…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8سبی کے ضمنی انتخاب میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ سیکورٹی اداروں…
چمن(قدرت روزنامہ)پاکستان میں 18 دہشتگردی کے واقعات ہوئے 12 حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے مارگلہ ڈائیلاگ 2024 خصوصی تقریب…