پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمٰن کو حکومت مخالف تحریک میں شمولیت پر راضی نہیں کر سکی


پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف مولانا فضل الرحمٰن کو حکومت مخالف تحریک میں شامل کرنے کے لیے راضی نہ کرسکی۔ جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی قیادت نے مولانا فضل الرحمٰن کو تحریک انصاف سے ہاتھ ملانے کی مخالفت کردی ہے، جس پر مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کے وفد کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے تحریری یقین دہانیاں مانگ لی ہیں۔ مستقبل میں جے یو آئی تحریک انصاف سے ہاتھ ملائے گی یا نہیں، اس بات کا فیصلہ کل اسلام آباد میں ہونے والے 2 رزہ مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں کیا جائے گا ۔
پی ٹی آئی کے ساتھ روابط پر مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ بات ان سے ہوتی ہے جن کے پاس اختیار ہوں، ہماری سلام دعا چل رہی ہے۔ دوسری جانب حکومت کے خلاف تحریک میں جے یو آئی کو شامل کرنے کے لیے تحریک انصاف کی جانب سے کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سابق اسپیکر اسد قیصر مولانا فضل الرحمٰن کو راضی کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جب کہ تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی بھی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کے خلاف تحریک میں مولانا فضل الرحمٰن کو شامل کرنے کے لیے راضی نہیں کرسکی ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن کو قائل کرنے کے لیے مزید رابطوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جے یو آئی کے ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کے مرکزی قائدین نے مولانا فضل الرحمٰن کو پی ٹی آئی سے ہاتھ نہ ملانے کا مشورہ دیا ہے جب کہ مولانا فضل الرحمٰن خود بھی پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کے لیے راضی نہیں ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے بااختیار وفد سے بات چیت کرنے پر اتفاق کیا ہے اور جن امور پر تحفظات کیا گیا ہے اس پر تحریری یقین دہانی مانگ لی گئی ہے، اس حوالے سے مولانا فضل الرحمٰن سے جب پوچھا گیا کہ سابق اسپیکر اسد قیصر کو ابھی تک کیا جواب دیا گیا ہے تو انہوں نے کہا کہ ابھی وقت ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بات چیت بااختیار لوگوں سے ہوتی ہے ابھی ملاقات کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کل جے یو آئی کی مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا اور شوریٰ کے فیصلے مطابق پی ٹی آئی کو جواب دیا جائے گا۔

Recent Posts

ایف بی آر نے ہدف سے زیادہ محصولات جمع کرلیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بیورو آف ریونیو نے مالی سال 24-2023 میں ہدف سے زیادہ…

14 mins ago

مولانا فضل الرحمان کا ملک میں ایک بار پھر الیکشن کرانے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے ملک میں ایک بار…

17 mins ago

اداکاری سے قبل ’چوکیداری‘ کا کام بھی کیا، نواز الدین صدیقی کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے نامور اداکار نوازالدین صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

25 mins ago

بد قسمتی سے پارلیمان کو چلنے نہیں دیا جاتا، قصور اداروں کا نہیں افراد کا ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم پارلیمانی نظام…

55 mins ago

تربیلا ڈیم میں نہاتے ہوئے 4 بہن بھائی ڈوب گئے

ہری پور (قدرت روزنامہ) تربیلا ڈیم میں نہاتے ہوئے 4بہن بھائی ڈوب گئے، لاشیں نکالی…

1 hour ago

ریلوے کی رواں مالی سال کے اختتام پر 88 ارب سے زائد آمدن ریکارڈ

لاہور (قدرت روزنامہ)مالی سال 24-2023 کے اختتام پر ریلوے کی 88 ارب سے زائد ریکارڈ…

1 hour ago