میرا نے شادی کیلئے صحافیوں سے مدد مانگ لی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اور سینئیر اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ میری شادی پورے پاکستان کا خواب ہے، مجھے ڈولی میں بٹھانے کی ذمہ داری صحافی برادری کی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ آپ سب سے کہیں نا کہیں ملاقات ہوتی رہتی ہے، لیکن پریس کلب آنا اچھا لگتا ہے اور اس کو بہت مس کر رہی تھی، میں یہاں ہوں لاہور میں، میں معذرت خواہ ہوں کہ مل نہیں سکی۔میرا کا کہنا تھا کہ مجھے بلاوے آئے ،انویٹیشن آئے لیکن میں نہیں آ سکی، یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ میری شوٹنگ پنجاب میں شروع ہوگی، میں چاہتی ہوں کہ لاہور اور پنجاب میں مزید اچھا کام کیا جائے، میں آپ سب سے ملنا چاہ رہی تھی لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ آپ مجھ سے نہیں ملنا چاہ رہے تھے، میرا بازو بھی فریکچر ہو گیا تھا، اب بہتر ہوں۔انہوں نے بتایا کہ پرویز کلیم صاحب کے لکھے پراجیکٹ امراؤجان شروع ہو رہا ہے، یکم جولائی سے اس کا کیمرہ اوپن ہو رہا ہے، ”مائی ڈئیر ہسبنڈ“ ایک پراجیکٹ آئے گا جو کہ خلیل الرحمٰن قمر لکھ رہے ہیں۔

میرا نے ہنستے ہوئے صحافیوں سے گزارش کی کہ میری شادی آپ سب نے ہی کروانی ہے۔

Recent Posts

ایف بی آر نے ہدف سے زیادہ محصولات جمع کرلیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بیورو آف ریونیو نے مالی سال 24-2023 میں ہدف سے زیادہ…

11 mins ago

مولانا فضل الرحمان کا ملک میں ایک بار پھر الیکشن کرانے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے ملک میں ایک بار…

14 mins ago

اداکاری سے قبل ’چوکیداری‘ کا کام بھی کیا، نواز الدین صدیقی کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے نامور اداکار نوازالدین صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

21 mins ago

بد قسمتی سے پارلیمان کو چلنے نہیں دیا جاتا، قصور اداروں کا نہیں افراد کا ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم پارلیمانی نظام…

52 mins ago

تربیلا ڈیم میں نہاتے ہوئے 4 بہن بھائی ڈوب گئے

ہری پور (قدرت روزنامہ) تربیلا ڈیم میں نہاتے ہوئے 4بہن بھائی ڈوب گئے، لاشیں نکالی…

1 hour ago

ریلوے کی رواں مالی سال کے اختتام پر 88 ارب سے زائد آمدن ریکارڈ

لاہور (قدرت روزنامہ)مالی سال 24-2023 کے اختتام پر ریلوے کی 88 ارب سے زائد ریکارڈ…

1 hour ago