عمران خان کو جتنے دن اندر رکھیں گے عوام کا غصہ بڑھے گا، اس طرح کی صورتحال میں سیاسی استحکام نہیں آئے گا: لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ سارے سسٹم پر ہی سوالیہ نشان اٹھتا ہے ،عدت کیس سے پاکستانی عورتیں غم و غصہ میں ہیں، اس کیس کی وجہ سے دنیا بھر میں ہماری بدنامی ہورہی ہے،عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اس کیس میں ایک لمحہ بھی جیل میں رکھنا صریحاً ظلم ہے، اس کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بریت کو کوئی نہیں روک سکتا۔ عمران خان کو جتنے دن اندر رکھیں گے عوام کا غصہ بڑھے گا، اس طرح کی صورتحال میں ملک میں سیاسی استحکام نہیں آئے گا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں کیا ۔سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ سارے سسٹم پر ہی سوالیہ نشان اٹھتا ہے، مایوسی تو کفر ہے ہم کسی صورت مایوس نہیں ہوتے نہ عوام کو مایوس ہونے دیں گے، بانی پی ٹی آئی پرعزم ہیں انہوں نے کبھی شکست تسلیم نہیں کی، ہم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کہنے پر عمل کرنا ہے، اسلام کی 1400سالہ تاریخ میں کبھی عدت کیس جیسا کیس نہیں ہوا، عدت کیس سے پاکستانی عورتیں غم و غصہ میں ہیں، اس کیس کی وجہ سے دنیا بھر میں ہماری بدنامی ہورہی ہے،عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدت کیس میں ایک لمحہ بھی جیل میں رکھنا صریحاً ظلم ہے۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ جب فیصلہ محفوظ کرلیا جائے تو پھر جج کو مقررہ تاریخ پر فیصلہ سنانا ہوتا ہے، (ن) لیگ کے وکلاء نے خاور مانیکا کو لاکر عدالت میں شور شرابا کیا، مجھے جج دلاور پر حیر ت ہورہی ہے کہ انہوں نے فیصلہ سنا کر خاور مانیکا کو توہین عدالت میں اندر کیوں نہیں کیا۔

لطیف کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ عدت کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بریت کو کوئی نہیں روک سکتا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر حیرت ہورہی ہے، چیف جسٹس ہائیکورٹ کو کیس دوبارہ شاہ رخ کے پاس بھیجنا چاہیے تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فواد چوہدری کی پوری کوشش ہے کہ انہیں پی ٹی آئی میں واپس لے لیا جائے، فواد چوہدری گڑگڑا کر معافی کے خواستگار ہیں، فواد چوہدری کی واپسی کا فیصلہ عمران خان رہائی کے بعد ہی کریں گے، فواد چوہدری سے ملاقات میں کہا آپ نے اپنے لیے مشکلات کھڑی کرلی ہیں، فواد چوہدری پارٹی میں واپسی کیلئے سنجیدہ ہیں تو اتنے محاذ نہیں کھولتے۔

لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ پارٹی کے اندر کوئی اختلاف نہیں ہے، یہ بات ہوتی ہے عمران خان کو باہر نکالنے کے لئے زیادہ شدت سے احتجاج کرنا چاہیے، مجھے یقین ہے بشریٰ بی بی کی رہائی ہوجائے گی، وہ بنی گالہ یا زمان پارک اپنے گھر آجائیں گی، عمران خان کو جتنے دن اندر رکھیں گے عوام کا غصہ بڑھے گا، اس طرح کی صورتحال میں ملک میں سیاسی استحکام نہیں آئے گا، فارم 47والے وزیراعظم کے پاس کیا کوئی اختیار ہے؟، حکومت کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں ہے، نہ وزیرخزانہ ان کا ہے نہ وزیر داخلہ ان کا ہے، آئی جی پنجاب اور پنجاب کی انتظامیہ ان کی نہیں ہے۔

Recent Posts

مولانا فضل الرحمان کا ملک میں ایک بار پھر الیکشن کرانے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے ملک میں ایک بار…

1 min ago

اداکاری سے قبل ’چوکیداری‘ کا کام بھی کیا، نواز الدین صدیقی کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے نامور اداکار نوازالدین صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

8 mins ago

بد قسمتی سے پارلیمان کو چلنے نہیں دیا جاتا، قصور اداروں کا نہیں افراد کا ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم پارلیمانی نظام…

39 mins ago

تربیلا ڈیم میں نہاتے ہوئے 4 بہن بھائی ڈوب گئے

ہری پور (قدرت روزنامہ) تربیلا ڈیم میں نہاتے ہوئے 4بہن بھائی ڈوب گئے، لاشیں نکالی…

1 hour ago

ریلوے کی رواں مالی سال کے اختتام پر 88 ارب سے زائد آمدن ریکارڈ

لاہور (قدرت روزنامہ)مالی سال 24-2023 کے اختتام پر ریلوے کی 88 ارب سے زائد ریکارڈ…

1 hour ago

واٹس ایپ میں گروپ چیٹس کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیاگیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)واٹس ایپ نے مئی 2024 میں کمیونٹیز کے لیے ایونٹس نامی فیچر متعارف…

1 hour ago