امریکی قراردادافسوسناک،امریکا سے باہمی اعتماد اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر تعلقات چاہتے ہیں: پاکستان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی کانگریس میں پاکستان سے متعلق قرارداد کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی اعتماد اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں پر تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز میں اسحاق ڈار نے رواں ہفتے خارجہ پالیسی کے اہم نکات بیان کئے، نائب وزیراعظم نے چین کے ساتھ سٹرٹیجک تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا جبکہ نائب وزیراعظم نے فلسطین اورکشمیرکے جاری تنازعات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان کی طرف سے قرارداد پاکستان کے داخلی امور میں غیرضروری مداخلت ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی اعتماد اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں پر تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔ممتاز زہرہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات ایک طویل عرصے پر محیط ہے، امریکی کانگریس کو پاک امریکا تعلقات میں مضبوطی کے لئے کام کرنا چاہئے، پاکستان نے امریکا کو اپنے سنجیدہ نوعیت کے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی احترام اور عدم مداخلت پر مبنی گہرے تعلقات کا عزم کئے ہوئے ہے، بڑی افسوسناک بات ہے کہ امریکی کانگریس نے اس قرارداد کو منظور کیا، اس قرارداد کے بارے میں پاکستان کی طرف سے امریکا کو بریفنگ بھی دی گئی تھی۔ مقبوضہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھارتی مقبوضہ کشمیر میں عوام کے جمہوری حقوق کی عدم فراہمی سے تشویش ہے۔

Recent Posts

اداکاری سے قبل ’چوکیداری‘ کا کام بھی کیا، نواز الدین صدیقی کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے نامور اداکار نوازالدین صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

7 mins ago

بد قسمتی سے پارلیمان کو چلنے نہیں دیا جاتا، قصور اداروں کا نہیں افراد کا ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم پارلیمانی نظام…

37 mins ago

تربیلا ڈیم میں نہاتے ہوئے 4 بہن بھائی ڈوب گئے

ہری پور (قدرت روزنامہ) تربیلا ڈیم میں نہاتے ہوئے 4بہن بھائی ڈوب گئے، لاشیں نکالی…

1 hour ago

ریلوے کی رواں مالی سال کے اختتام پر 88 ارب سے زائد آمدن ریکارڈ

لاہور (قدرت روزنامہ)مالی سال 24-2023 کے اختتام پر ریلوے کی 88 ارب سے زائد ریکارڈ…

1 hour ago

واٹس ایپ میں گروپ چیٹس کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیاگیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)واٹس ایپ نے مئی 2024 میں کمیونٹیز کے لیے ایونٹس نامی فیچر متعارف…

1 hour ago

محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں…

1 hour ago