ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ جام کمال نے کہا کہ سب کو نہ تو وزیر بنا سکتے اور نہ ہی ایک ساتھ ایڈوائزر لگا سکتے ہیں . انہوں ںے تصدیق کی کہ اپوزیشن نے ہمارے کچھ لوگوں کے ساتھ رابطے کیے ہیں . وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ زیادہ تر ایسے امور تھے جن میں ہمیں سنجیدگی دکھائی نہیں دی . انہوں نے کہا کہ الیکشن ہونے میں ابھی ڈیڑھ سال باقی ہے . جام کمال نے کہا کہ ہماری اتحادی حکومت میں 40 اراکین ہیں . انہوں نے کہا کہ 24 اراکین بلوچستان عوامی پارٹی کے ہیں جب کہ 16 اتحادی ہیں . وزیراعلیٰ جام کمال نے کہا کہ 4 سے 5 افراد شروع ہی سے مخالف ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہو گی کہ دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر بات کریں . ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اپوزیشن کوئی گیم کھیلنا چاہے تو6،7 ارکان کا نمبر ہوتا ہے . ان کا کہنا تھا کہ اکثریت میرے خلاف ہوئی تو خود ہی وزارت اعلیٰ کا منصب چھوڑ دوں گا . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ اگر اکثریت میرے خلاف ہوئی تو خود ہی وزارت اعلی کا منصب چھوڑ دوں گا . انہوں نے دعویٰ کیا کہ ابھی بھی اراکین اسمبلی کی اکثریت میرے ساتھ ہے .
متعلقہ خبریں