موبائل فونز کے کونسے ماڈلز پر اب سے واٹس ایپ نہیں چلے گا؟ نام جار ی کر دیئے گئے

لاہور (قدرت روزنامہ )واٹس ایپ نے ایک مرتبہ پھر سے 10 سال پرانے موبائل فونز پر اپنی سروسز دینے کا سلسلہ بند کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ متعدد پرانے اینڈرائیڈ اور آئی فونز کیلئے سپورٹ ختم کرنے جار ہا ہے ، مجموعی طور پر گوگل اور ایپل کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے 35 فونز کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کی جا رہی ہے۔

اس کا مقصد صارفین تک نئے فیچرز اور سکیورٹی اپ ڈیٹس کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔سام سنگ، ایپل، موٹرولا، ہواوے، سونی اور دیگر کمپنیوں کے پرانے فونز میں آپریٹنگ سسٹمز کو اپ ڈیٹ کرنا بھی ممکن نہیں ہے ۔

ایپل کے آئی فون 5، آئی فون 5 سی، آئی فون 6، آئی فون 6 ایس پلس، آئی فون 6 ایس اور آئی فون ایس ای کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کی جا رہی ہے۔

اسی طرح سام سنگ کے گلیکسی ایس پلس، گلیکسی کور، گلیکسی ایکسپریس 2، گلیکسی گرینڈ، گلیکسی نوٹ 3 N9005 LTE، گلیکسی نوٹ 3 نیو ایل ٹی ای پلس، گلیکسی ایس 19500، گلیکسی ایس 3 منی، گلیکسی ایس 4 ایکٹیو، گلیکسی ایس 4 منی 19190، گلیکسی ایس 4 منی 19192 ڈیوز، گلیکسی ایس 4 منی 19195 ایل ٹی ای اور گلیکسی ایس 4 زوم کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کی جا رہی ہے۔

موٹرولا کے موٹو جی اور موٹو ایکس اسمارٹ فونز پر جلد واٹس ایپ کا استعمال ممکن نہیں ہوگا۔

ہواوے کے Ascend P6 S، Ascend G525، ہواوے سی 199، ہواوے جی ایس 1 ایس اور ہواوے وائے 625 کے لیے بھی واٹس ایپ سپورٹ ختم کی جا رہی ہے۔

سونی ایکسپیریا زی 1 ، ایکسپیریا ایم اور ایکسپیریا ای 3 بھی ان فونز میں شامل ہیں۔

ایل جی کے آپٹمس 4 ایکس ایچ ڈی پی 880، آپٹمس جی، آپٹمس جی پرو اور آپٹمس ایل 7 کے لیے بھی واٹس ایپ سپورٹ ختم کی جا رہی ہے۔

Lenovo کمپنی کے 5 فونز بشمول 46600، اے 8585 ٹی، پی 70، ایس 890 اور اے 820 بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

فیئر ایف 1، ٹی ایچ ایل ڈبلیو 8، زی ٹی ای وی 956، زی ٹی ای یو ایم آئی ایکس 2، زی ٹی ای گرینڈ ایس فلیکس، زی ٹی ای گرینڈ میمو، Archos 53 Platinum، ویکو سنگ 5 اور ویکو ڈارک نائٹ بھی جلد واٹس ایپ سپورٹ سے محروم ہو جائیں گے۔

اب صارفین صرف اینڈرائیڈ 5.0 یا اس کے بعد کے ورژنز پر کام کرنے والے اینڈرائیڈ فونز پر ہی واٹس ایپ استعمال کر سکیں گے۔

آئی فون پر واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لیے ڈیوائسز میں آئی او ایس 12 یا اس کے بعد کا ورژن درکار ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے یوزر انٹرفیس اور پرائیویسی سیٹنگز کو مسلسل بہتر کیا جاتا ہے، جس کے لیے ایسے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں جو ایپل اور اینڈرائیڈ کے تازہ ترین آپریٹنگ سسٹمز سے مطابقت رکھتے ہوں۔

Recent Posts

اداکاری سے قبل ’چوکیداری‘ کا کام بھی کیا، نواز الدین صدیقی کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے نامور اداکار نوازالدین صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

6 mins ago

بد قسمتی سے پارلیمان کو چلنے نہیں دیا جاتا، قصور اداروں کا نہیں افراد کا ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم پارلیمانی نظام…

37 mins ago

تربیلا ڈیم میں نہاتے ہوئے 4 بہن بھائی ڈوب گئے

ہری پور (قدرت روزنامہ) تربیلا ڈیم میں نہاتے ہوئے 4بہن بھائی ڈوب گئے، لاشیں نکالی…

1 hour ago

ریلوے کی رواں مالی سال کے اختتام پر 88 ارب سے زائد آمدن ریکارڈ

لاہور (قدرت روزنامہ)مالی سال 24-2023 کے اختتام پر ریلوے کی 88 ارب سے زائد ریکارڈ…

1 hour ago

واٹس ایپ میں گروپ چیٹس کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیاگیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)واٹس ایپ نے مئی 2024 میں کمیونٹیز کے لیے ایونٹس نامی فیچر متعارف…

1 hour ago

محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں…

1 hour ago