بھارت کی معروف اداکارہ حنا خان میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارت کی معروف اداکارہ حنا خان میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ جاری کرتے ہوئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔حنا خان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ان سے پیار کرتے ہیں وہ انہیں بتانا چاہتی ہیں کہ ان میں اسٹیج تھری بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے لیکن اس موذی مرض کی تشخیص کے باوجود وہ اس بیماری پر قابو پانے کے لیے پرعزم اور مضبوط ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا علاج شروع ہو گیا ہے اور چھاتی کے کینسر کو شکست دینے کے لیے وہ ہر جنگ لڑیں گی ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ کینسر جیسے مرض کو شکست دینے میں کامیاب ہو جائیں گی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں اللہ کی ذات اور اپنی مضبوطی پر بہت یقین ہے۔ آخر میں اُنہوں نے اپنے دوستوں اور مداحوں سے اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعاؤں کی اپیل بھی کی۔

حنا خان کے کینسر کے انکشاف کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی صحتیابی کے لیے دعائیہ پیغامات جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Recent Posts

مولانا فضل الرحمان کا ملک میں ایک بار پھر الیکشن کرانے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے ملک میں ایک بار…

2 mins ago

اداکاری سے قبل ’چوکیداری‘ کا کام بھی کیا، نواز الدین صدیقی کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے نامور اداکار نوازالدین صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

9 mins ago

بد قسمتی سے پارلیمان کو چلنے نہیں دیا جاتا، قصور اداروں کا نہیں افراد کا ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم پارلیمانی نظام…

40 mins ago

تربیلا ڈیم میں نہاتے ہوئے 4 بہن بھائی ڈوب گئے

ہری پور (قدرت روزنامہ) تربیلا ڈیم میں نہاتے ہوئے 4بہن بھائی ڈوب گئے، لاشیں نکالی…

1 hour ago

ریلوے کی رواں مالی سال کے اختتام پر 88 ارب سے زائد آمدن ریکارڈ

لاہور (قدرت روزنامہ)مالی سال 24-2023 کے اختتام پر ریلوے کی 88 ارب سے زائد ریکارڈ…

1 hour ago

واٹس ایپ میں گروپ چیٹس کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیاگیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)واٹس ایپ نے مئی 2024 میں کمیونٹیز کے لیے ایونٹس نامی فیچر متعارف…

1 hour ago