لندن میں بے گھر افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ،حیران کن اعدادوشمار سامنے آ گئے

لندن (قدرت روزنامہ )لندن میں بے گھر افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ،حیران کن اعدادوشمار سامنے آ گئے .

تفصیلات کے مطابق لندن میں بے گھر افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے .

کمبائنڈ ہوم لیس اینڈ انفارمیشن نیٹ ورک کے اعدادوشمار کے مطابق مارچ میں ختم ہونے والے سال میں بے گھر افراد کی تعداد 11,993 تھی جو کہ ڈیٹا بیس کے ریکارڈ کے مطابق سب سے زیادہ ہے . چیرٹی نے بے گھر افراد کی تعداد میں اضافہ کو خطرناک قرار دیتے ہوئے انتخابات کے بعدبننے والی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلہ سے نمٹنے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرے .

"جنگ " کے مطابق 10 برس قبل 15-2014 میں بے گھر افراد کی تعداد 7,581 تھی جس میں اب 58 فیصد اضافہ ہوا ہے . چیرٹی کے بعد 17 فیصد نئے بے گھر افراد پہلے اسائلم سپورٹ اکاموڈیشن میں مقیم تھے . بے گھر افراد میں برطانوی شہریوں کی تعداد 45 فیصد ہے جبکہ گزشتہ برس یہ تعداد 49 فیصد تھی . چیرٹی کے چیف ایگزیکٹیو نے کہا ہے کہ بے گھر ایک بحران کی صورت اختیار کرتی جا رہی ہے جس سے نمٹنے کیلئے سستی رہائش گاہوں کا قیام ضروری ہے .

. .

متعلقہ خبریں