فنانس بل کی منظوری کا عمل جاری، پیٹرولیم لیوی پر کمی کی ترمیم مسترد


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں بجٹ 2024-25 کی منظوری کا عمل کے دوران پیپلزپارٹی نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں کمی کی ترامیم واپس لے لیں جبکہ اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کر دی گئیں۔ قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں فنانس بل کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے، اجلاس میں نماز جمعہ کا وقفہ کر دیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ اپوزیشن نے بجٹ کو آئی ایم ایف کا تیار کردہ اور عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مخالفت کی۔ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں کمی کے لیے پیپلزپارٹی نے ترامیم واپس لے لیں جبکہ اپوزیشن کی ترامیم ایوان نے مسترد کر دیں جس پر اپوزیشن نے رائے شماری کرانے کا مطالبہ کیا۔
اس دوران، 170 ارکان اسمبلی نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں کمی کے خلاف ووٹ دے دیا جبکہ 84 ارکان نے لیوی میں کمی کی حمایت کی۔ اس طرح، پیٹرولیم لیوی میں کمی کی اپوزیشن کی ترامیم کثرت رائے سے مسترد کر دی گئیں تاہم وزیر خزانہ نے خود ہی پیٹرولیم لیوی میں کمی کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خیبر پختونخوا کو کم منصوبے دینے اور فنڈز روکنے کا معاملہ اٹھایا جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے خود وضاحت کر دی۔
سنی اتحاد کونسل کے رکن جنید اکبر خان نے کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کی طرح میں بھی جیل میں تھا، ہماری حکومت آئی تو آپ کو بتائیں گے جیل کیا ہوتی ہے۔ آپ نے جو ہماری خواتین کے ساتھ کیا سود سمیت واپس کریں گے۔

Recent Posts

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا دیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، قیمتوں میں…

54 mins ago

انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے مضبوط پارلیمنٹ انتہائی ضروری ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کا پارلیمانی نظام حکومت کے عالمی دن پر پیغام

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پارلیمانی نظامِ حکومت کے عالمی…

59 mins ago

مولانا فضل الرحمان کے بیان پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے سربراہ جے یو آئی کے بیان…

1 hour ago

ایف بی آر نے ہدف سے زیادہ محصولات جمع کرلیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بیورو آف ریونیو نے مالی سال 24-2023 میں ہدف سے زیادہ…

2 hours ago

مولانا فضل الرحمان کا ملک میں ایک بار پھر الیکشن کرانے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے ملک میں ایک بار…

2 hours ago

اداکاری سے قبل ’چوکیداری‘ کا کام بھی کیا، نواز الدین صدیقی کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے نامور اداکار نوازالدین صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

2 hours ago