پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی: شور شرابا ،شدید نعرے بازی،ضمنی بجٹ کی منظوری موخر

لاہور(قدرت روزنامہ )پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے شور شرابے اور ہنگامہ آرائی کے باعث ضمنی بجٹ کی منظوری نہ ہوسکی۔
پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین نے شور شرابا کیا اور شدید نعرے بازی کی جبکہ ضمنی بجٹ کی منظوری کے موقع پر بھی اپوزیشن اراکین نے ہنگامہ آرائی کی۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے باعث ضمنی بجٹ کی منظوری کا عمل موخر کردیا اور کہا کہ میں نے ہاو¿س کو بہتر انداز سے چلانے کی کوشش کی، آئندہ ہاوس کو ان آرڈر چلانے کے لئے اپنا آئینی اختیار استعمال کروں گا۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا۔وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی اپوزیشن میں رہے لیکن ان جیسی بدتمیزی نہیں کی، ہمارے ساتھ یہ جتنا برا سلوک کرسکتے، انہوں نے کیا، وزیراعلیٰ کے خطاب کے دوران جو کچھ ہوا قابل افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو تمام مراعات دی جارہی ہیں، ہم نے بے ضرر وزیراعلیٰ بزدار کے دور میں بھی بدتمیزی نہیں کی، اپوزیشن جیسا کرے گی اب ان کو ویسا ہی جواب دیا جائےگا، فیصلہ کیا ہے آئندہ اپوزیشن رکن کی تقریر نہیں سنی جائے گی۔

Recent Posts

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا دیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، قیمتوں میں…

31 mins ago

انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے مضبوط پارلیمنٹ انتہائی ضروری ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کا پارلیمانی نظام حکومت کے عالمی دن پر پیغام

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پارلیمانی نظامِ حکومت کے عالمی…

36 mins ago

مولانا فضل الرحمان کے بیان پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے سربراہ جے یو آئی کے بیان…

1 hour ago

ایف بی آر نے ہدف سے زیادہ محصولات جمع کرلیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بیورو آف ریونیو نے مالی سال 24-2023 میں ہدف سے زیادہ…

1 hour ago

مولانا فضل الرحمان کا ملک میں ایک بار پھر الیکشن کرانے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے ملک میں ایک بار…

1 hour ago

اداکاری سے قبل ’چوکیداری‘ کا کام بھی کیا، نواز الدین صدیقی کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے نامور اداکار نوازالدین صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

2 hours ago