اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیشنل اینٹی کرپشن بیورو( نیب ) نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں عمران خان کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں عمران خان کو ضمانت دینے کے فیصلےکے خلاف چئیرمین نیب نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 15 مئی کو 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی 10 لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کی تھی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم کوضمانت دیتے ہوئے حقائق کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں درست نہیں۔ سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…