سپریم کورٹ؛ فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کی معافی قبول، توہین عدالت کے نوٹسز واپس


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) توہین عدالت ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے سینیٹر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کے خلاف توہین عدالت کیس میں جاری کیے گئے شوکاز نوٹس واپس لے لیے جبکہ ٹی وی چینلز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔
سپریم کورٹ نے ٹی وی چینلز کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیا۔ عدالت نے ٹی وی مالکان اور چینلز کے چیف ایگزیکٹو کے مشترکہ دستخط سے تحریری جوابات طلب کر لیے جبکہ عدالت نے حکم دیا کہ ٹی وی چینلز نے فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنسز نشر کرکے کتنا ریونیو کمایا، تفصیل پیش کی جائے۔
چیف جسٹس پاکستان نے سینیٹر فیصل واوڈا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے بھی معافی مانگی ہے؟ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ جی میں نے غیر مشروط معافی نامہ جمع کرا دیا ہے۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ مصطفیٰ کمال نے غیر مشروط معافی مانگی اور اب پریس کانفرنس میں بھی ندامت کا اظہار کر چکے ہیں۔
ٹی وی چینلز کی جانب سے فیصل صدیقی ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کے کلائنٹس کہاں ہیں؟ فیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ 26 چینلز کی جانب سے میں ہوں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ کے کسی کلائنٹ نے ابھی تک کوئی جواب جمع نہیں کروایا۔
وکیل مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میرے موکل نے پریس کانفرنس کرکے معافی مانگی ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ فیصل واوڈا کی جانب سے معافی جمع کروائی گئی ہے؟ فیصل واوڈا نے کہا کہ جی میری جانب سے بھی معافی کے لیے جواب جمع کروایا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے تو مذہبی اسکالرز سے مشورہ کرنے کا بھی لکھا ہے۔

Recent Posts

ایڈوانس ٹیکس واپس نہ ہوا تو 5 جولائی کو پورا ملک بند کردیں گے، پیٹرولیم ڈیلرز

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایڈوانس ٹیکس واپس نہ…

2 mins ago

نیا بجٹ نافذ؛ اشرافیہ کیلیے مراعات، تنخواہ دار اور کاروباری طبقے پر ٹیکسز کی بھرمار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نئے مالی سال 2024-25 کا بجٹ نافذ ہوگیا، جس میں حکومت نے…

4 mins ago

مینار پاکستان واقعہ؛ ٹک ٹاکر خاتون کیس سے پیچھے ہٹ گئی، ملزمان کو معاف کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ) مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون سے بدسلوکی کے مقدمے میں بڑی پیش…

13 mins ago

5 سابق نیوی افسران کی سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کے حکم میں توسیع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کورٹ مارشل میں سزائے موت پانے والے…

19 mins ago

پی ٹی آئی کا مہنگی بجلی کیخلاف تاجروں کے احتجاج کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف پی ٹی آئی نے تاجروں کے…

28 mins ago

ادویات میں استعمال ہونیوالے خام مال سمیت درآمدی اشیاءپر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کچھ ادویات میں استعمال…

28 mins ago