بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی کے ملک بھر احتجاجی مظاہرے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف امیر جماعت اسلامی حا فظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا۔
جماعت اسلامی نے لوڈشیڈنگ، مہنگی بجلی کے خلاف اسلام آباد کے سات مقامات پر واپڈا دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیے۔ مظاہروں کی قیادت جماعت اسلامی اسلام آباد کی ضلعی اور مقامی قیادت نے کی۔
نائب امیر جماعت اسلامی محمد کاشف چوہدری نے کہا کہ بجلی بلوں میں ظالمانہ اضافہ اور بے تحاشا ٹیکسز کو قبول نہیں کرسکتے، قوم کب تک آئی پی پیز معاہدوں کے عوض کیپیسٹی چارجز ادا کرتی رہے گی۔ وزیر داخلہ نے پنجاب میں ہزاروں جعلی یونٹ صارفین پر ڈال کر بجلی محکموں کی کرپشن بے نقاب کی۔
مہنگی ترین بجلی کے بعد تیز رفتار میٹر اور جعلی ریڈنگ ڈال کر صارف پر کیے جانے والے ظلم کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ آئی پی پیز کو بجلی بنانے یا نہ بنانے کی صورت میں 2800 ارب روپے کی اضافی ادائیگی ناقابل قبول ہے۔
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ ہوا تو ملک گیر احتجاج کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے ظالمانہ معاہدوں پر نظرثانی کی جائے۔

Recent Posts

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا دیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، قیمتوں میں…

2 hours ago

انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے مضبوط پارلیمنٹ انتہائی ضروری ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کا پارلیمانی نظام حکومت کے عالمی دن پر پیغام

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پارلیمانی نظامِ حکومت کے عالمی…

2 hours ago

مولانا فضل الرحمان کے بیان پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے سربراہ جے یو آئی کے بیان…

2 hours ago

ایف بی آر نے ہدف سے زیادہ محصولات جمع کرلیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بیورو آف ریونیو نے مالی سال 24-2023 میں ہدف سے زیادہ…

3 hours ago

مولانا فضل الرحمان کا ملک میں ایک بار پھر الیکشن کرانے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے ملک میں ایک بار…

3 hours ago

اداکاری سے قبل ’چوکیداری‘ کا کام بھی کیا، نواز الدین صدیقی کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے نامور اداکار نوازالدین صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

3 hours ago