شردھا کپور نے موبائل فون سے کئی اخروٹ توڑ ڈالے، مداح حیران


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سینیئر اداکار شکتی کپور کی بیٹی اور اداکارہ شردھا کپور نے موبائل فون سے کئی اخروٹ توڑ ڈالے۔ بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا پیجز پر شردھا کپور کی نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اداکارہ نئے موبائل فون کی لاؤنچنگ تقریب میں موجود ہیں جہاں اداکارہ کے مداحوں کی آواز بھی سُنی جاسکتی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شردھا کپور اسٹیج پر کھڑی ہیں اور اُن کے سامنے میز پر کانچ کے برتن میں کافی سارے اخروٹ رکھے ہوئے ہیں۔ تقریب میں اداکارہ کو اخروٹ توڑنے کا چیلنج دیا گیا جس پر شردھا کپور نے اپنا موبائل فون لیا اور ایک کے ایک بعد اخروٹ اپنے فون سے توڑتی گئیں۔
شردھا کپور نے کسی بھی مشکل کے بغیر آرام سے کئی اخروٹ اپنے موبائل سے توڑے، اس دوران خوش قسمتی سے اداکارہ کے موبائل فون کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
اداکارہ نے اخروٹ توڑنے کے بعد تقریب میں موجود مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم موبائل فون سے کچن میں ہماری ماؤں کی مدد بھی کرسکتے ہیں۔ شردھا کپور کی ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے جہاں مداحوں نے حیرانگی کا اظہار کیا تھا تو وہیں اداکارہ کے ناقدین نے کہا کہ یہ اخروٹ پہلے سے ہی ٹوٹے ہوئے تھے۔

Recent Posts

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا دیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، قیمتوں میں…

2 hours ago

انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے مضبوط پارلیمنٹ انتہائی ضروری ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کا پارلیمانی نظام حکومت کے عالمی دن پر پیغام

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پارلیمانی نظامِ حکومت کے عالمی…

2 hours ago

مولانا فضل الرحمان کے بیان پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے سربراہ جے یو آئی کے بیان…

2 hours ago

ایف بی آر نے ہدف سے زیادہ محصولات جمع کرلیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بیورو آف ریونیو نے مالی سال 24-2023 میں ہدف سے زیادہ…

3 hours ago

مولانا فضل الرحمان کا ملک میں ایک بار پھر الیکشن کرانے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے ملک میں ایک بار…

3 hours ago

اداکاری سے قبل ’چوکیداری‘ کا کام بھی کیا، نواز الدین صدیقی کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے نامور اداکار نوازالدین صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

3 hours ago