ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنی اور ظہیر اقبال کی شادی کی ویڈیو بنانے والے ویڈیوگرافرز کی تعریف کردی۔ گزشتہ روز سوناکشی سنہا نے اپنی شادی کی خوبصورت ویڈیو جاری کی جوکہ خوشی کے جذبات اور قہقہوں کی گونج سے بھرپور تھی، ویڈیو میں ظہیر اور سوناکشی کے خاص دن کے ہر یادگار لمحے کو قید کرکے شاندار انداز میں دکھایا گیا۔
اس ویڈیو پر جہاں مداحوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا تو وہیں سوناکشی سنہا بھی ویڈیوگرافرز کی ٹیم کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں، اُنہوں نے ویڈیوگرافر ٹیم کے نام انسٹاگرام اسٹوری میں ایک پیغام جاری کیا۔
اداکارہ نے ویڈیوگرافرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم کئی دوستوں کی شادیوں پر آپ سے ملے، ہم نے دیکھا کہ آپ نے ہر شادی میں بہترین انداز میں دلہن اور دولہا کے خوبصورت لمحات کو کیمرے میں قید کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ میں نے آپ کا کام دیکھ کر آپ سے وعدہ کیا تھا کہ جب بھی میری اور ظہیر کی شادی ہوگی تو میں ہمارے خاص لمحات کو کیمرے میں قید کرنے کے لیے آپ کو ہی مدعو کروں گی اور یہ میرا بہترین فیصلہ تھا۔
سوناکشی سنہا نے کہا کہ مجھے شادی کی ویڈیو نہیں چاہیے تھی بلکہ میں وہ جذبات چاہتی تھی جسے دیکھ کر ہم محسوس کرسکیں کہ ہم نے ہمارا خاص لمحہ کیسے گزارا۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ آپ کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو بالکل ویسی ہے جیسی میں چاہتی تھی، آپ کی پوری ٹیم جادوئی ہے۔
واضح رہے کہ سوناکشی سنہا نے 23 جون کو اپنے مسلمان دوست ظہیر اقبال سے شادی کی، اس جوڑے کی شادی کی تقریب اداکارہ کے اپارٹمنٹ میں منعقد ہوئی تھی جس میں جوڑے کے اہلخانہ سمیت چند قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، قیمتوں میں…
لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پارلیمانی نظامِ حکومت کے عالمی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے سربراہ جے یو آئی کے بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بیورو آف ریونیو نے مالی سال 24-2023 میں ہدف سے زیادہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے ملک میں ایک بار…
ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے نامور اداکار نوازالدین صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…