ترجمان ایف آئی اے سندھ کے مطابق مالک ظفر پراچہ سے امریکی ڈالر کے خریداروں کا ریکارڈ حاصل کیا گیا . ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے انکوائری کے دوران پورےریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جائے گی جس کی وجہ سے حقیقی اور جعلی خریداروں کا تعین کیا جاسکے گا . ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کی بڑی وجہ کراچی سے کوئٹہ اور افغانستان اسمگلنگ ہے . حکام نے مزید کہا کہ اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ایف آئی اے تحقیقات کررہا ہے جبکہ تحقیقات کے سلسلے میں دیگر منی ایکسچینجرز کو بھی بلایا جائیگا . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کو روکنے کےلیےاقدامات اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے . ذرائع کے مطابق ا یف آئی اے نے انٹرنیشنل ایکسچینج پرائیویٹ لمیٹڈ کے مالک ظفر پراچہ سے ڈالر اور دیگر کرنسی کی قیمت میں اضافےسے متعلق انکوائری کی .
متعلقہ خبریں